اسلام آباد ہائیکورٹ: توہین مذہب کیس مقدمے میں ڈی جی این سی سی آئی اے ذاتی حیثیت میں طلب
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین مذہب کیس میں گرفتار ملزم ثاقب علی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن عدالت میں پیش ہوئے۔
این سی سی آئی اے (NCCIA) کی طرف سے ڈسٹرکٹ کورٹ میں صرف ایک پراسیکیوٹر ہونے کے باعث کیسز میں تاخیر ہونے کا معاملہ بھی عدالت میں اٹھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا حکم
عدالت نے ڈی جی این سی سی آئی اے کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور سماعت کو کل تک ملتوی کر دیا۔
اس سے قبل گزشتہ سال توہینِ مذہب سے متعلق مقدمات کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: توہین مذہب معاملہ، سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست آج دائر اور آج ہی سماعت
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ان درخواستوں پر سماعت کی جن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ توہینِ مذہب کے حساس نوعیت کے مقدمات میں سچ اور جھوٹ کی جانچ کے لیے ایک بااختیار کمیشن تشکیل دیا جائے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ حکومت 30 دن کے اندر کمیشن تشکیل دے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
توہین مذہب ضمانت عدالت عدلیہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: توہین مذہب عدالت عدلیہ توہین مذہب کے لیے
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔