انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 23 فوجیوں سمیت 80 افراد لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جکارتا(انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 16 تک پہنچ گئیں،جب کہ 23 فوجیوں سمیت 80 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں، لینڈ سلائیڈنگ سے 30 مکان متاثر اور 400 افراد بے گھر ہوئے، مغربی جاوا میں شدید بارشوں کا سلسلہ 6 فروری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مغربی بانڈونگ ریجنسی کے ڈسٹرکٹ سیساروا کی پولیس نے بتایا تھا کہ ہفتے کو دوپہر 12 بجے تک 7لاشیں نکالی جا چکی تھیں جبکہ سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے یا لاپتا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
پشاور:خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بجلی کا طویل اور غیر معمولی بریک ڈاؤن شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔
شدید آندھی اور طوفان کے بعد شام تقریباً 6 بجے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔
بجلی کی بندش کے باعث پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں موجود بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔
مزید پڑھیںپشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکپریس ٹرین سروس شروع
شہریوں کا کہنا ہے کہ آندھی شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی تاہم طوفان کے خاتمے کے کئی گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ متعدد علاقوں میں لوگ رات گئے تک بجلی کی واپسی کے منتظر رہے۔
دوسری جانب پیسکو حکام کے مطابق طوفانی موسم کے باعث بجلی کے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث مختلف فیڈرز متاثر ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں اور مرحلہ وار بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے۔