data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260127-08-8
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی زیر صدارت نیو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس حیدرآباد میں سرکاری و نجی کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی آڈٹ کے عمل کو تیز اور مؤثر بنانے کے لیے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور چیمبرز آف کامرس سمیت ٹریڈ یونینز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات کے مطابق فائر سیفٹی آرڈرز پورے سندھ میں نافذ کیے جا رہے ہیں اور تمام متعلقہ افسران کو پہلے ہی ضروری ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع حیدرآباد میں کمرشل، سرکاری اور نجی عمارتوں کی تین کیٹیگریز کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں، جن میں 302 کمرشل عمارتیں شامل ہیں، جن کے فائر سیفٹی آڈٹس سندھ حکومت کے تحت شائع کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے ہدایت کی کہ آج سے ہی ان تمام عمارتوں کا دورہ شروع کیا جائے جہاں فائر سیفٹی آڈٹ موجود نہیں یا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن عمارتوں میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جائیں گی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ فائر سیفٹی انسپیکشن کے لیے ایک باقاعدہ پروفارما تیار کیا گیا ہے جسے دوران انسپیکشن مکمل کیا جائے گا، اور اگر کسی عمارت میں فائر ایکسٹینگشر، الارم یا دیگر بنیادی حفاظتی آلات موجود نہ ہوں تو اسی پروفارما کی بنیاد پر نوٹس اور سخت وارننگ جاری کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کمرشل عمارتوں میں بجلی کی تاروں، گیس لائنز اور ممکنہ لیکیج کے مسائل کو فوری طور پر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر درست کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ، ایس بی سی اے، ریسکیو 1122 اور اسسٹنٹ کمشنرز پر مشتمل کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دے دی گئی ہیں۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اس اسائنمنٹ پر دن رات کام کیا جائے، خصوصاً تعلقہ لطیف آباد اور تعلقہ سٹی جیسے گنجان آباد علاقوں میں فائر سیفٹی آڈٹس کو ترجیح دی جائے۔اجلاس میں چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری فائر سیفٹی کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور فائر سیفٹی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فائر سیفٹی ا عمارتوں میں ڈپٹی کمشنر میں فائر انہوں نے کیا جائے

پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ

فیفا کی جانب سے امریکی فارورڈ فولارین بالوگن کی ایک میچ کی خودکار معطلی کا اقدام واپس لیے جانے کے فیصلے پر تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فیفا کی ایتھکس کمیٹی میں باضابطہ شکایت دائر کرنے پر غور کر رہی ہے۔

بالوگن کو بوسنیا ہرزیگووینا کے خلاف میچ میں اسٹریٹ ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا جس کے باعث انہیں بیلجیئم کے خلاف پری کوارٹر فائنل سے باہر ہونا تھا۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد فیفا نے ان کی ایک میچ کی پابندی 12 ماہ کے لیے معطل کر دی جس کے نتیجے میں وہ بیلجیئم کے خلاف میدان میں اترے مگر امریکا کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ناروے فٹبال فیڈریشن کی صدر لیزے کلاوینیس کے مطابق اس معاملے کو فیفا کی جانب سے ٹرمپ کو دیے گئے ’پیس پرائز‘ سے متعلق پہلے سے دائر شکایت کے ساتھ شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب بیلجیئم فٹبال فیڈریشن اور یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا نے بھی فیفا کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ فیفا نے بیلجیئم کی وضاحت طلب کرنے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ