حیدرآباد‘ قاسم آباد اور لطیف آباد میں چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)شہر حیدرآباد قاسم آباد اور لطیف آباد میں چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رات گئے سٹی تھانے کی حدود اسلامی چوک سے ملزمان اسلحہ کے زور پر 5موبائل فون اور نقدی لوٹ کر گئے تو دوسری جانب اتوار اور پیر کی درمیانی شب پنیاری تھانے کی حدود رحمان ٹائون میں چوروں نے ایک بار پھر حیدرآباد پولیس کو چیلنج دیتے ہوئے نظام آرائیں کے گھر میں داخل ہوئے اور الماری کو کھول کر اس میں رکھا تقریبا 10تولہ سونا 3ہزار سعودی ریال اور نقدی چوری کر فرار ہوگئے۔ چوری کی مالیت تقریبا 1کڑور روہے کے قریب بتائی جاتی ہے، چوری کی اطلاع پر پنیاری پولیس اور کرائم سین یونٹ پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ۔دوہفتوں کے درمیان چوری اور ڈکیتی کی کئی واردتیں ہوچکی ہیں،15جنوری کو بھٹائی نگر تھانے کی حدود گلستان سجاد میں دو نامعلوم ڈاکوئوں نے محکمہ آبپاشی کے ملازم محمد علی شاہ کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے20تولہ سونا اور 60ہزار روپے نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ 15جنوری کو بھٹائی نگر تھانے کی ہی حدود میں کار کے شوروم میں ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے ملزمان 12لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوئے ۔واردات کیخلاف شوروم مالکان نے شوروم مالکان نے سپرہائی وے پر دھرنا دیکر بیٹھ گئے اور کراچی سے پنجاب کا راستہ بلاک کردیا۔ پولیس کی یقین دہانی کے بعد تاجروں نے دھرنا ختم کیا لیکن اس واردات کے ملزمان بھی آج تک گرفتار نہ ہوسکے۔تاجر رہنمائوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی صورتحال پر تشویش ہیں پولیس کی جانب سے یقین دہانی کے سواء عملی کاروائی نظر نہیں آرہی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
---فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور ان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں تنظیم کے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا ہے۔