Jasarat News:
2026-07-24@09:48:17 GMT

’’گل پلازہ آتشزدگی؛ قومی سانحہ‘‘

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جب بھی کوئی سانحہ رونما ہوتا ہے تو حکمرانوں اور سرکاری حکام کی بے حسی کو سب سے زیادہ عافیہ موومنٹ سے وابستہ لوگ ہی محسوس کر سکتے ہیں۔ سانحہ گل پلازہ نے پہلے سے موجود افسردگی میں کئی گنا زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔ ویسے بھی اس وقت حکمرانوں اور سرکاری و ریاستی اداروں کے حکام کی بے حسی کا دکھ اور تجربہ عافیہ موومنٹ سے زیادہ کسی کو نہیں ہو سکتا ہے۔ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی امریکی حراست میں قید ناحق کو 23 سال مکمل ہونے والے ہیں۔ عافیہ کی رہائی اب زیادہ مشکل نہیں ہے۔ حکومت اور ریاستی اداروں کی طرف سے ایمائکس بریف کی حمایت کا انتظار ہے۔ عدالتی احکامات اور عدالت میں حکومت کی یقین دہانی بھی موجود ہے مگر عملی حمایت فراہم نہیں کی جارہی ہے کیونکہ ڈاکٹر عافیہ کا تعلق طبقہ اشرافیہ سے نہیں ہے۔

سانحہ گل پلازہ نے ایک مرتبہ پھر اس احساس کو جگا دیا ہے کہ ہمارے ارباب اقتدار و اختیار کے نزدیک ایک عام پاکستانی شہری کی جان، مال، عزت و آبرو کی کوئی وقعت نہیں ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں کراچی میں کئی خطرناک آتشزدگی کے واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں کریم آباد، آر جے شاپنگ مال اور کوآپریٹیو مارکیٹ صدر میں آگ لگنے کے واقعات شامل ہیں۔ سابقہ واقعات میں بھی کئی انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ 2012 میں بلدیہ ٹاؤن فیکٹری سانحہ میں 289 افراد جان سے گئے تھے۔

بلا شبہ گل پلازہ آتشزدگی قومی سانحہ اور عظیم جانی و مالی نقصان ہے۔ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں آگ کا گرائونڈ فلور سے چوتھی منزل تک پھیل جانا معاملے کو مشکوک بناتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس واقعے کو فراموش نہ کیا جائے بلکہ مستقبل میں ایسے دلخراش سانحات سے بچنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ چار گھنٹے میں جنگ جیتنے والے ملک کی انتظامیہ چوبیس گھنٹے میں 8 ہزار مربع گز پر لگنے والی آگ بجھانے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے۔

کراچی ملک کا ہر لحاظ سے سب سے بڑا شہر ہے۔ کراچی آبادی، حجم اور سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا مگر حقیقی معنوں میں یتیم شہر ہے۔ گل پلازہ سے چند سو گز دوری پر ایک نہیں دو فائراسٹیشن موجود ہیں، ایک ایمپریس مارکیٹ اور دوسرا سول اسپتال کے نزدیک۔ مگر امدادی کارروائی ایک گھنٹے بعد شروع ہوئی، کیوں؟ جواب ایک ہی ہے کہ شہر کا بلدیاتی نظام انتہائی کمزور اور کرپٹ ہے۔ شہر کے پاس میئر تو موجود ہے مگر کارکردگی صفر ہے۔ اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سرکاری حکام سے کسی ان دیکھی قوت نے اپنے فرائض ادا نہ کرنے کا حلف لیا ہوا ہے۔

قیاس آرائیوں سے بچنے کے لیے واقعے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔ اگر کسی ادارے نے غفلت برتی ہے تو ذمے دار افسران کے خلاف فوری طور پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ دیکھا گیا ہے کہ مارکیٹوں میں ضروری اور حادثات سے بچائو کے حفاظتی انتظامات بھی نہیں ہوتے ہیں۔ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کی حالت زار پر ایک عرصے سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ مگر نوٹس لینے والا کوئی نہیں ہے، پتا نہیں کیوں عوام کے صبر کا امتحان لیا جارہا ہے۔

نقصانات کا صحیح صحیح تخمینہ لگایا جانا ضروری ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے سروے اور جائزے کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہیے۔ انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا ہے مگر حکومت مالی نقصان کا ازالہ تو کر سکتی ہے۔ تمام متاثرین معاوضہ کے حقدار ہیں آئندہ ایسے واقعات اور تباہی سے بچنے کے لیے شہر بھر کی مارکیٹوں میں ہنگامی بنیادوں پر فائر سیفٹی نظام نافذ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کے دکاندار اور ان کی نمائندہ یونینیں بھی ذمے داری کا مظاہرہ کریں اور خود بھی اپنی اپنی مارکیٹوں کے حفاظتی نظام پر نظر رکھیں۔

محمد ایوب سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گل پلازہ نہیں ہے کے لیے

پڑھیں:

جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔

بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟