جوئے ایپ کی پروموشن کیس میں ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم مبارک عرف نانی والا کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں جوئے ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کی سماعت کی، ملزمان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا گیا۔

یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے تفتیشی رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی تھی اور عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ جمع کروانے کی مہلت دے رکھی تھی ۔

تاہم، تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیش تاحال مکمل نہیں ہو سکی جس کے لیے ہمیں مزید وقت درکار ہے۔

سماعت کے دوران ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم مبارک عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

بعد ازاں، عدالت نے ملزمان رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کردی۔

 واضح رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے کی جانب سے جوئے ایپ کی پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل رجب بٹ اور ندیم کی عبوری ضمانت

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں  سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔

چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی  پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا

ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع