میانمار کیساتھ ثقافت، سیاحت میں ترقی کے مواقع موجود: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ پاکستان اور میانمار کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ قبل ازیں میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی کی دفترخارجہ آمد پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ میانمار کے وزیر خارجہ کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اورمیانمار کے دوطرفہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے، پاکستان اورمیانمار کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میانمار کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پاکستان میانمار کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان میانمار میں امن، ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے، میانمار کے ساتھ ثقافت،سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔اس موقع پر وزیر خارجہ میانمار تھان سوی نے کہا کہ شاندار میزبانی پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، پاکستان اور میانمار کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔ تھان سوی نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ مفید بات چیت ہوئی، زراعت،تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا جائزہ لیا گیا، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے تیار ہیں، مستقبل میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جارہا ہے، مشکلات اورچیلنجز کے باوجود روابط کو قابل قدر بنائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور میانمار کے پاکستان اور میں تعاون نے کہا کہ تھان سوی کے ساتھ
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔