بھارت میں کورونا سے بھی مہلک وائرس پھوٹ پڑا، ٹی 20 ورلڈ کپ متاثر ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
بھارت میں کورونا سے بھی مہلک وائرس پھوٹ پڑا، ٹی 20 ورلڈ کپ متاثر ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2026 سب نیوز
کولکتہ: (آئی پی ایس) بھارت میں کورونا سےبھی زیادہ مہلک وائرس پھوٹ پڑا ہے جس کے متعدد افراد شکار ہو گئے ہیں، ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ٹی 20 ورلڈکپ کا شیڈول بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں انتہائی مہلک نیپاہ وائرس نے بھارت کے نظامِ صحت کو ہلا کر رکھ دیا، یہ وبائی لہر باراسات شہر کے ایک نجی ہسپتال سے شروع ہوئی، جہاں اب تک 5 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں 3 طبی عملے کے ارکان ہیں جو مریضوں کا علاج کر رہے تھے۔
متاثرہ مریضوں کو فوری طور پر کولکتہ کے متعدی امراض کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تقریباً 100 افراد کو سخت طبی نگرانی اور قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
پہلی بار 1998 میں دریافت ہونے والا نیپاہ ایک زونوٹک وائرس ہے، جو جانوروں بنیادی طور پر چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس کی شرحِ اموات 40 سے 75 فیصد تک ہے، جو اسے کورونا سے کہیں زیادہ خطرناک بناتی ہے۔
دوسری طرف بھارت میں نیپاہ وائرس پھوٹنے سے ٹی ٹوئنٹی کاانعقاد بھی خطرے میں پڑگیا ہے، وائرس مزید پھیلا تو ایونٹ کا شیڈول متاثرہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کی کوئی ویکسین بھی موجود نہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کی شکایات کا فیصلہ 7 دن میں ہوگا: محسن نقوی اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کی شکایات کا فیصلہ 7 دن میں ہوگا: محسن نقوی امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی منجمد، دفاتر اور سکول بند، 30 افراد ہلاک ایران کیخلاف فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: یواے ای کا اعلان پنجاب میں بسنت سے قبل دفعہ 144 کے تحت سخت پابندیاں عائد آئی سی سی نے بنگلادیشی صحافیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ کی کوریج سے روک دیا امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن مشرق وسطیٰ کی سمندری حدود میں داخل ہو گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارت میں کورونا سے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔