بھارت میں کورونا سے بھی مہلک وائرس پھوٹ پڑا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
پہلی بار 1998ء میں دریافت ہونے والا نیپاہ ایک زونوٹک وائرس ہے، جو جانوروں بنیادی طور پر چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس کی شرحِ اموات 40 سے 75 فیصد تک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں انتہائی مہلک نیپاہ وائرس نے بھارت کے نظامِ صحت کو ہلا کر رکھ دیا، یہ وبائی لہر باراسات شہر کے ایک نجی ہسپتال سے شروع ہوئی، جہاں اب تک 5 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں 3 طبی عملے کے ارکان ہیں جو مریضوں کا علاج کر رہے تھے۔ متاثرہ مریضوں کو فوری طور پر کولکتہ کے متعدی امراض کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تقریباً 100 افراد کو سخت طبی نگرانی اور قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ پہلی بار 1998ء میں دریافت ہونے والا نیپاہ ایک زونوٹک وائرس ہے، جو جانوروں بنیادی طور پر چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس کی شرحِ اموات 40 سے 75 فیصد تک ہے، جو اسے کورونا سے کہیں زیادہ خطرناک بناتی ہے۔ دوسری طرف بھارت میں نیپاہ وائرس پھوٹنے سے ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے، وائرس مزید پھیلا تو ایونٹ کا شیڈول متاثر ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کی کوئی ویکسین بھی موجود نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل