ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے بینک آف پنجاب کیساتھ سٹینڈرڈ لیگل ایگریمنٹ کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی آئمہ مساجد کو اعزازیہ دینے کے پروگرام کی منظوری دیدی ہے۔ اب آئمہ مساجد کو بذریعہ بینک آف پنجاب ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی مساجد کے آئمہ حضرات کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق امام مسجد صاحبان کو اعزازیہ دینے کی آخری رکاوٹ بھی ختم کردی گئی ہے۔ امام مسجد صاحبان کو باقاعدہ اعزازیہ ادائیگی کیلئے قانونی فریم ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے بینک آف پنجاب کیساتھ سٹینڈرڈ لیگل ایگریمنٹ کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی آئمہ مساجد کو اعزازیہ دینے کے پروگرام کی منظوری دیدی ہے۔ اب آئمہ مساجد کو بذریعہ بینک آف پنجاب ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ ملے گا۔ امام مسجد اعزازیہ پروگرام کا کل حجم 20 ارب روپے سے زائد ہوگا۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سمری پنجاب کابینہ کو ارسال کی گئی تھی۔ پنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دیدی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی منظوری دیدی ہے کو اعزازیہ دینے ا ئمہ مساجد کو پنجاب کابینہ

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن