data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت، ہنرمندی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی درست تربیت اور رہنمائی کے بغیر قومی ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ نوجوان ہنرمند اور بااختیار ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا۔

یہ بات انہوں نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں یوتھ پروگرام کے مختلف منصوبوں اور بالخصوص لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم اور مہارتیں فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کی جانب بڑھ رہی ہے، ایسے میں نوجوانوں کو جدید علوم اور عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، انہیں خود کفیل بنانے اور عالمی منڈی میں مسابقت کے قابل بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

ملاقات کے دوران رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام کے تحت جاری اور آئندہ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ لیپ ٹاپ اسکیم، اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز اور نوجوانوں کے لیے مختلف تربیتی کورسز پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ان سہولتوں سے مستفید ہو سکیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ یوتھ پروگرام کے تمام منصوبوں میں شفافیت، میرٹ اور رفتار کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کے ثمرات حقیقی معنوں میں نوجوانوں تک پہنچ سکیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تعلیم اور ہنرمندی کو قومی ترقی کے ایجنڈے کا مرکزی ستون بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات دراصل پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہیں۔ جب نوجوان باصلاحیت، تعلیم یافتہ اور ہنرمند ہوں گے تو ملک خود بخود ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یوتھ پروگرام انہوں نے نے کہا کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا