ساؤتھ ایشین گیمز کے پاکستان میں انعقاد سے متعلق بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
ساؤتھ ایشین گیمز (سیف گیمز) کے پاکستان میں انعقاد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تاشقند میں ساؤتھ ایشین اولمپک کونسل کا اجلاس ہوا جس میں صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید، وفاقی سیکرٹری آٸی پی سی محی الدین وانی، سیکرٹری جنرل پی او اے خالد محمود بھی شریک ہوئے۔
وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی نے حکومت پاکستان کی نماٸندگی کرتے ہوئے اجلاس میں گیمز کے انعقاد کی یقین دہانی کروائی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیف گیمز مارچ 2027 میں پاکستان میں ہی ہوں گے۔
سیف گیمز آٸندہ سال 23 مارچ سے 31 مارچ تک منعقد ہوں گے۔
سیف گیمز کے کھلاڑیوں، آفیشلز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں جنوری میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز مؤخر کردیے گئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان میں ساؤتھ ایشین سیف گیمز
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔