تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی کا نوٹیفکیشن کے پی حکومت اور جرگہ کی مشاورت کے بعد جاری ہوا، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برفباری کے سبب ہر سال تیراہ میں نقل مکانی ہوتی ہے، اس بار بھی نقل مکانی سے قبل کے پی حکومت اور تیراہ کے عمائدین کے درمیان کامیاب جرگہ ہوا تھا جس کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
یہ بات وزیر دفاع نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی اور دیگر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں برف باری کی وجہ سے ہر سال نقل مکانی ہوتی ہے اسی طرح تیراہ میں بھی نقل مکانی ہوتی ہے علاقے کی 65 فیصد تک آبادی نقل مکانی کرتی ہے یہ کوئی نئی بات نہیں۔
انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکس مرحلہ پاکستان کا آج نیوزی لینڈ سے ٹاکرا
ان کا کہنا تھا کہ 11 دسمبر کو ایک جرگہ ہوا تھا جس میں جرگے نے صوبائی حکومت سے کامیاب مذاکرات کیے تھے، صوبائی حکومت اور جرگے کی مشاورت کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، صوبائی حکومت نے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے چار ارب روپے کے فنڈز رکھے ہیں چار ارب روپے کا حساب کے پی حکومت دے گی بتائے چار ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ مگر یہاں تو نقل مکانی کو بحران قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرگے میں یہ بھی طے پایا تھا کہ علاقے میں اسکول اور تھانے بھی قائم کیے جائیں گے جب کہ جرگے کے ارکان ٹی ٹی پی کے پاس بھی گئے تھے۔
معروف شاعر اعتبار ساجد 77سال کی عمر میں انتقال کر گئے
وزیر دفاع نے کہا کہ کے پی حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہی اور اپنی ناکامی کا ملبہ اداروں پر ڈالنا چاہتی ہے، صوبائی حکومت اور مشران کے جرگے کا فوج سے کوئی تعلق نہیں، آپریشن سے متعلق مفروضے قائم کیے جارہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن جاری رہیں گے، دہشت گردوں کا ہر صورت قلع قمع کریں گے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آٗئی کی کتنی برس سے کے پی میں حکومت ہے اور وہ دہشت گردوں کو سپورٹ کررہی ہے۔
نئے کرنسی نوٹس کی تیاری آخری مرحلے میں داخل: اسٹیٹ بینک
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: صوبائی حکومت کے پی حکومت نقل مکانی حکومت اور نے کہا کہ
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
— تصویر بشکریہ پی ایم آفسپاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔