data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قاہرہ: قرآن مجید کی تفسیر کیلئے مصنوعی ذہانت اپلی کیشنز کے استعمال کو ممنوع قرار دے دیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مصری دار الافتاء کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت اپلیکیشنز، جس میں چیٹ جی پی ٹی بھی شامل ہے، پر اعتماد کرنا شرعی لحاظ سے ممنوع ہے۔ یہ جواب ایک سائل کے سوال پر دیا گیا۔

مصری دار الافتاء نے کہا کہ کیونکہ قرآن شریف کو سمجھنے کے لیے قیاس آرائی، تخمینوں، غیر مستند ذرائع اور معلومات پر انحصار کرنے والی مصنوعی ذہانت سے معاشرے میں شرعی اور تحقیقی فساد اور غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔مصنوعی ذہانت اپلیکیشنز کسی مستند ذرائع پر انحصار نہ کرنے سے گمراہ کن اور غیر مستند معلومات پھیلنے سمیت غلط فہمیاں پیدا ہونے کا قوی خدشہ ہے۔

مصری دار الافتاء نے قرآن پاک کی تفسیر جاننے کے لیے مستند تفاسیر، باوثوق مفسرین، علمی شخصیات اور دینی اداروں سے رجوع کرنے پر زور دیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت کی تفسیر

پڑھیں:

کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان معطل

رحیم یار خان:

کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان محمد اسلم کو معطل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق ڈی ایس پی محمد اسلم کو فوری طور پر آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان محمد اسلم کی معطلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان معطل
  • خبردار اپنی سمز کسی اور کو نہ دیں۔۔۔ پی ٹی اے نے اہم ہدایات جاری کردیں۔
  • پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ