علامہ مقصود ڈومکی کی ڈی سی جیکب آباد سے ملاقات، مسائل پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
ڈی سی جیکب آباد کیساتھ ملاقات میں علامہ مقصود ڈومکی نے ضریح پاک امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے مسئلہ جلد حل کرنیکا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ضریح امام حسین علیہ السلام کے مسائل سمیت شہر کے دیگر مسائل کو جلد از جلد حل کئے جائیں۔ یہ مطالبہ انہوں نے ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد نظیر حسین جعفری، نائب صدر استاد خادم حسین برڑو، مجلس علمائے مکتب اہل بیت ضلع جیکب آباد کے ضلعی صدر مولانا سیف علی ڈومکی، دین محمد ڈومکی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نواب سمیر حسین لغاری سے اہم ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران علامہ مقصود علی ڈومکی نے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کو جیکب آباد شہر میں کے بعض محلوں میں گندے نالوں کی عدم صفائی، سیوریج کا ناقص نظام، صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا۔
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ چوری اور ڈکیتی کے سبب نوجوانوں سے موٹر سائیکلیں چھینی گئی ہیں۔ ان کی ریکوری کے لیے کوشش کی جائے۔ انہوں نے ضریح پاک امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے مسئلہ جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوامی جماعت ہے۔ اس لئے عوامی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان مسائل کے حل کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہری مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نواب سمیر حسین لغاری نے وفد کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ شہری مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود جیکب آباد علی ڈومکی ڈومکی نے
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی