خیبرپختونخوا حکومت نے 804 نمبر پلیٹ کی نیلامی کیوں روک دی؟ وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
خیبرپختونخوا حکومت نے 804 نمبر پلیٹ کی نیلامی کیوں روک دی؟ وجہ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2026 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی کی لیکن 804، سابق وزیراعظم نواز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے منسوب نمبر پلیٹس کی نیلامی روک دی اور اب اس کی وجہ بھی بتادی گئی۔
خیبر پختونخوا کی حکومت کے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے نشتر ہال پشاور میں پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی کی گئی جہاں متعدد نمبر پلیٹس کروڑوں روپے میں فروخت ہوئی تاہم ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے منسوب نمبر پلیٹس کی نیلامی نہیں کی گئی۔
صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخرِ جہان کی سربراہی میں خصوصی نیلامی کی تقریب منعقد کی گئی جہاں مختلف شخصیات، قبائلی ناموں، سیاسی اور علاقائی شناخت پر مبنی چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اس منفرد نیلامی کا مقصد سرکاری خزانے کو خطیر ریونیو حاصل کرنا ہے۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ 804 نمبر کی پلیٹ کی بولی زیادہ آئے لیکن اگر مقامی طور پر کریں گے تو اس کی بولی کم آئے گی اس لیے ہم آن لائن آکشن کریں گے تاکہ اس کی قیمت زیادہ سے زیادہ آئے۔
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف ون اور زرداری ون نمبر پلیٹ کی نیلامی بھی آن لائن کریں گے تاکہ اس کی بولی بھی زیادہ سے زیادہ لگے، قومی اور بین الاقوامی سطح پر کوئی خریدے گا تو اس کی قیمت زیادہ آئے گی۔صوبائی حکومت کی جانب سے سیاسی سربراہان کے علاوہ قومی کرکٹرز کے نام کی نمبر پلیٹس کی بولی بھی نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی میں اب تک سب مہنگی نمبر پلیٹ وزیر 1 ایک کروڑ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوگئی، دوسرے نمبر پر آفریدی 1 ایک کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار روپے میں رہی جو پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے حاصل کی۔ نمبر پلیٹس کی نیلامی میں خان 1 کی قیمت ایک کروڑ 11 لاکھ روپے لگائی گئی، جو پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نیک محمد خان نے خریدی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلوگ ازخود نہیں جارہے، آفریدی قوم کے بڑوں کو مجبور کیاگیا کہ وادی تیراہ خالی کردیں، سہیل آفریدی لوگ ازخود نہیں جارہے، آفریدی قوم کے بڑوں کو مجبور کیاگیا کہ وادی تیراہ خالی کردیں، سہیل آفریدی ججز بھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہو گئی ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی پی ایس ایل 11 کیلئے پلئیرز ایکشن کے سلسلے میں گولڈ کٹیگری کے 31 کھلاڑیوں کو رینیو کر دیا گیا محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر فیصلہ کریں گے کس کے ساتھ اورکب مذاکرات کرنا ہیں: بیرسٹرگوہر بھارت اور یورپی یونین کے درمیان سلامتی اور دفاع کے شعبے میں تعاون کیلئے فریم ورک پر اتفاق سرکاری خرچ پہ روضہ رسول پر حاضری کیلئے قائمہ کمیٹی کی سفارشات وزارت مذہبی امور کو ارسالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی نیلامی نمبر پلیٹ پلیٹ کی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔