پشاور:

خیبرپختونخوا کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی کی لیکن 804، سابق وزیراعظم نواز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے منسوب نمبر پلیٹس کی نیلامی روک دی اور اب اس کی وجہ بھی بتادی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کی حکومت کے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے نشتر ہال پشاور میں پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی کی گئی جہاں متعدد نمبر پلیٹس کروڑوں روپے میں فروخت ہوئی تاہم ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے منسوب نمبر پلیٹس کی نیلامی نہیں کی گئی۔

صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخرِ جہان کی سربراہی میں خصوصی نیلامی کی تقریب منعقد کی گئی جہاں مختلف شخصیات، قبائلی ناموں، سیاسی اور علاقائی شناخت پر مبنی چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اس منفرد نیلامی کا مقصد سرکاری خزانے کو خطیر ریونیو حاصل کرنا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ 804 نمبر کی پلیٹ کی بولی زیادہ آئے لیکن اگر مقامی طور پر کریں گے تو اس کی بولی کم آئے گی اس لیے ہم آن لائن آکشن کریں گے تاکہ اس کی قیمت زیادہ سے زیادہ آئے۔

مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا میں نمبر پلیٹوں کی نیلامی، عمران خان کے نام سے مشابہ پلیٹ کتنے میں فروخت ہوئی؟

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف ون اور زرداری ون نمبر پلیٹ کی نیلامی بھی آن لائن کریں گے تاکہ اس کی بولی بھی زیادہ سے زیادہ لگے، قومی اور بین الاقوامی سطح پر کوئی خریدے گا تو اس کی قیمت زیادہ آئے گی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے سیاسی سربراہان کے علاوہ قومی کرکٹرز کے نام کی نمبر پلیٹس کی بولی بھی نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی میں اب تک سب مہنگی نمبر پلیٹ وزیر 1 ایک کروڑ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوگئی، دوسرے نمبر پر آفریدی 1 ایک کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار روپے میں رہی جو پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے حاصل کی۔

نمبر پلیٹس کی نیلامی میں خان 1 کی قیمت ایک کروڑ 11 لاکھ روپے لگائی گئی، جو پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نیک محمد خان نے خریدی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نمبر پلیٹس کی نیلامی نیلامی کی نمبر پلیٹ کی بولی کی گئی

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
  • دو ہفتے کے دوران پٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے فی لیٹر مہنگا
  • سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم