data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ: محکمہ مذہبی امور کے حکام کے مطابق محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کی منظوری کے بعد محکمے کی 400 سے 450 خالی اسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔

محکمہ مذہبی امور کے پاس گزشتہ چار برسوں سے زکوٰۃ فنڈ کی مد میں رکھے 4 ارب روپے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحقین میں تقسیم کرائے جائیں گے۔ محکمے کی پراپرٹی،گاڑیاں، دفاتر اور فرنیچر بورڈ آف ریونیو کو دے دیے جائیں گے جبکہ محکمہ مذہبی امور کے سیکریٹریٹ میں تعینات عملہ محکمہ نظم ونسق کو دے دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر تعینات عملہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈویژن کی سطح پر تعینات عملہ کمشنر کے سپرد کردیا جائے گا۔صوبائی حکومت کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر صوبائی محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

کراچی:

شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔

شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل