سرکاری خرچ پہ روضہ رسول پر حاضری کیلئے قائمہ کمیٹی کی سفارشات وزارت مذہبی امور کو ارسال parliament WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )پارلیمانی وفد کے سرکاری خرچ پر روزہ رسول ۖ پر حاضری اور سلام پیش کرنے کے لیے قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے سفارشات وزارت مذہبی امور کو ارسال کردیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے اپنی ارسال کردہ سفارشات میں کہا ہے کہ پارلیمانی وفد کے ہوائی ٹکٹوں کے اخراجات قومی اسمبلی برداشت کرے گی، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں کھانے پینے کے اخراجات بھی قومی اسمبلی برداشت کرے گی، وفد کے لیے ہوٹلوں یا سرکاری رہائش گاہوں میں انتظام کیا جائے۔

کمیٹی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ پارلیمانی وفد کی معاونت کے لیے پروٹوکول افسر بھی تعینات کیا جائے، قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے سیکریٹری کو بھی وفد میں شامل کیا جائے، پارلیمنٹ ہاس کی جامع مسجد کے خطیب کو بطور گائیڈ وفد میں شامل کیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزارت مذہبی امور ہر سال محرم کے پہلے ہفتے میں کمیٹی اراکین نامزد کریں۔

سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر، قومی اسمبلی کی ہر پارلیمانی جماعت سے کم از کم ایک رکن نامزد کریں گے، پارلیمانی کمیٹی کے اراکین میں ترجیحی طور پر قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے ارکان کو شامل کیا جائے گا، پارلیمانی وفد ہر سال ربیع الاول کے دوسرے ہفتے میں روضہ رسول ۖ پر حاضری دے گا، پاکستانی عوام کی طرف سے وفد روزہ رسول ۖ پر درود اور سلام پیش کرے گا۔

سفارشات میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی وفد سات روز سعودی عرب میں قیام کرے گا، وفد کو طبی سہولت سرکاری خرچ پر فراہم کی جائے گی، مدینہ اور مکہ میں رہائش اور ٹرانسپورٹ کا انتظام ڈائریکٹریٹ جنرل حج جدہ کرے گا، قومی اسمبلی کا میڈیا ونگ پارلیمانی وفد کے دورے کی میڈیا کوریج کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ سفارشات قائمہ کمیٹی مذہبی امور کی چار رکنی ذیلی کمیٹی نے تیار کرکے انہیں منظور کیا ہے اور وزارت مذہبی امور کر ارسال کی ہیں۔ذیلی کمیٹی شگفتہ جمانی رکن قومی اسمبلی کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی جس میں آسیہ ناز تنولی، ثمینہ خالد گھرکی اور سید سمیع اللہ ذیلی کمیٹی کے رکن تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی برطانیہ کے غیر سرکاری دورے کے دوران اے آئی کے ماہرین سے ملاقات وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی برطانیہ کے غیر سرکاری دورے کے دوران اے آئی کے ماہرین سے ملاقات آگ سے بچائو،سی ڈی اے کے تحت ابتدائی سروے مکمل ،فائر سیفٹی اینڈ ہیزرڈ کے معیار پر پورا نہ اترنے والی عمارتوں کے مالکان.

.. جاپان کے سفارت خانے کی ٹائم-لوپ کامیڈی “مانڈیز: سی یو ذس ویک ” کی فلم اسکریننگ کی میزبانی ڈپٹی وزیراعظم سے چینی سفیر جیانگ زایدونگ کی ملاقات تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی کا نوٹیفکیشن کے پی حکومت اور جرگہ کی مشاورت کے بعد جاری ہوا، خواجہ آصف قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے امریکہ کے سفارت خانے کی پولیٹیکل کونسلر کی ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی سرکاری خرچ

پڑھیں:

سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان

سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے ساتھ عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے تیار کی گئی مقامی موبائل ایپ ’ہُدہُد‘ (Hudhud) مکہ مکرمہ کے مذہبی، تاریخی اور سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کا مؤثر ذریعہ بن گئی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سال بھر دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عمرہ زائرین مکہ کی سڑکوں، گلیوں اور ٹریفک سے ناواقف ہونے کے باعث دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔ اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ’ہُدہُد‘ ایپ متعدد زبانوں میں دستیاب ہے اور جدید ڈیجیٹل نقشوں اور نیویگیشن سسٹم کی مدد سے زائرین کو مطلوبہ مقام تک مختصر اور آسان راستہ فراہم کرتی ہے۔

حج و عمرہ امور کے ماہر سعد الجودی نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کی گئی نقشہ سازی اور نیویگیشن ایپس اب زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا اہم حصہ بن چکی ہیں۔ ان کے مطابق ’ہُدہُد‘ صرف راستہ دکھانے تک محدود نہیں بلکہ زائرین کو ایسے مذہبی، تاریخی اور ثقافتی مقامات سے بھی متعارف کراتی ہے جن کے بارے میں بہت سے لوگ پہلے سے آگاہ نہیں ہوتے۔

Digital innovation is rapidly reshaping Saudi Arabia’s Hajj and Umrah services sector, and Saudi application Hudhud is another front-runner https://t.co/VPqPcDtolP pic.twitter.com/AAvP5Im9wJ

— Arab News (@arabnews) July 23, 2026

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں جاری ڈیجیٹل تبدیلی اب حجاج اور عمرہ زائرین کی روزمرہ سرگرمیوں میں واضح طور پر نظر آتی ہے، کیونکہ زیادہ تر مسافر اب اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے سفر کی منصوبہ بندی اور رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ ان کے بقول اس طرح کی ایپس وژن 2030 کے اس مقصد کو بھی تقویت دیتی ہیں جس کا ہدف زائرین کے تجربے کو بہتر بنانا اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنا ہے۔

پہلی بار مکہ آنے والے زائر سمیر المغربی نے بتایا کہ ’ہُدہُد‘ ایپ کی مدد سے وہ بغیر کسی مشکل کے متعدد تاریخی اور مذہبی مقامات تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں مختلف مقامات تلاش کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر بار بار سرچ کرنا پڑتی یا لوگوں سے راستہ پوچھنا پڑتا تھا، لیکن اس ایپ نے نہ صرف ان کا وقت بچایا بلکہ انہیں زیادہ اطمینان کے ساتھ عبادت اور تاریخی مقامات کی زیارت کا موقع بھی فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب اور امریکا کے درمیان جوہری توانائی کے پرامن استعمال پر معاہدہ

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل سہولیات، اسمارٹ ایپس اور جدید نیویگیشن سسٹمز کے ذریعے حجاج اور عمرہ زائرین کو بہتر، محفوظ اور سہل سفری تجربہ فراہم کرنا مملکت کی ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو مکہ مکرمہ میں عبادات اور مقدس مقامات کی زیارت کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولت میسر آ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سعودی عرب مکہ ہدہد ایپ

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم