data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کلفٹن کراچی (ذیبول) کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے بی بی اے (چوتھے سمسٹر) کے طلبہ نے اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) پر مبنی فیلڈ پروجیکٹس کامیابی سے مکمل کیے۔ یہ پروجیکٹس مضمون ماحولیاتی سائنس کے تحت کورس انسٹرکٹر وسیم اختر شیخ کی نگرانی میں انجام دیے گئے جن میں بالخصوص غربت کا خاتمہ‘ معیاری تعلیم‘ موسمیاتی اقدامات‘ زمینی حیات اور امن‘ انصاف اور مضبوط ادارے جیسے اہداف پر توجہ مرکوز کی گئی۔ یہ پائیدار ترقیاتی اہداف اقوامِ متحدہ نے 2015ء میں منظور کیے تھے جن کا مقصد 2030ء تک غربت کا خاتمہ کرنا‘ ارض کا تحفظ اور دنیا بھر میں امن و خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔ انہیں عالمی اہداف کے تحت ذیبول کے طلبہ کو کورس انسٹرکٹر کی جانب سے ایس ڈی جیز پر مبنی تحقیق اور آگاہی سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل کیا گیا جو کراچی کے مختلف علاقوں میں منعقد ہوئیں۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی علم کو حقیقی سماجی مسائل سے جوڑنا اور براہِ راست کمیونٹی سے رابطے کے ذریعے عملی تجربہ فراہم کرنا تھا۔ طلبہ نے غربت اور معیاری تعلیم تک رسائی سے متعلق مسائل کو سمجھنے کے لیے افراد، خاندانوں، طلبہ، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ سے انٹرویوز کیے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور بلند اخراجاتِ زندگی کے باعث خاندانوں پر مالی دباؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ متعدد شرکانے خوراک، کرایہ، بجلی کے بل، صحت کی سہولیات اور تعلیمی اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا اظہار کیا۔ کئی افراد نے بتایا کہ انہیں سرکاری فلاحی پروگراموں سے محدود معاونت ملتی ہے اور بنیادی ضروریات کے لیے اکثر غیر سرکاری تنظیموں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔اسی دوران، طلبہ نے تعلیمی اداروں کے دورے کر کے بچوں اور اساتذہ سے گفتگو کے ذریعے معیاری تعلیم کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ذیبول لایونیورسٹی کی وائس چانسلر جسٹس (ر) کوثر سلطانہ حسین نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کورس انسٹرکٹر کی تعریف کی کہ انہوں نے پائیدار ترقیاتی اہداف کو کامیابی سے تعلیمی عمل میں ضم کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اس نوعیت کے پراجیکٹس یونیورسٹی کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ سماجی طور پر ذمہ دار گریجویٹس تیار کرے۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: معیاری تعلیم

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • زندگی کا مقصد
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا