دیر بالا کے مقام گوالدی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی گاڑیاں مسافروں سمیت پھنس گئیں، وام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حکومتی مشینری غائب ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ مغربی سسٹم کے تحت ملک کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں مسلسل برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا جبکہ شدید سردی سے درجہ حرارت مزید گر گیا۔ دیر بالا کے مقام گوالدی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی گاڑیاں مسافروں سمیت پھنس گئیں، وام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حکومتی مشینری غائب ہوگئی۔ دیر بالا شرینگل فارسٹ کالونی کے مقام پر فیلڈر گاڑی برفباری میں پھسل کر کھائی میں جا گری جس کے سبب 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پشاور شہر اور گردونواح میں کل شامل سے شروع ہونے والی بارش آج صبح رک گئی تھی تاہم کچھ وقفے کے بعد بارش دوبارہ شروع ہوگئی جس کے سبب سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں بھی کل رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں و پہاڑوں پر موسم سرما کی برفباری کا تیسرا اسپیل جاری ہے۔ چترال شہر اور مضافات میں دوبارہ ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، چار دن قبل چترال میں برفباری کے بعد یہ دوسرا مرحلہ ہے۔ لواری ٹنل ایریا، کالاش ویلیز، مڈک لشٹ اور گرم چشمہ میں گزشتہ رات سے برفباری جاری جبکہ اپر چترال میں شندور، لاسپور اور یارخون میں برفباری ہو رہی۔ لواری ٹنل روڈ پر برفباری کے دوران بھی سنو کلیئرنس سے ٹریفک حسب معمول جاری ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے لواری ٹنل ایریا میں گاڑیوں کو سنو چین کے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چترال میں برفباری سے سردی مزید بڑھ گئی جبکہ لوگوں کو تاپنے کے لیے جلانے کی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی جس کے باعث لکڑی کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ چترال میں لکڑی فروخت کرنے والے منہ مانگی قیمت وصول کر رہے ہیں۔ دوسری جانب، سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ اور بالائی علاقوں میں رات سے شروع ہونے والی برفباری اب بھی جاری ہے۔ میدانی علاقوں بشمول مینگورہ شہر اور مضافات میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں بے حد اضافہ ہوگیا۔ لوئر دیر کے شہری علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں پر شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

وادی کمراٹ، جہاز بانڈہ، باڈگوائی، لواری ٹنل، کلپانی، شاہی بن شاہی، لاجبوک، عشیرئی، درہ طور، منگ درہ، لڑم سمیت دیگر بالائی علاقوں پر کئی فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔ برف باری سے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند پڑی ہیں۔ چترال کے بالائی علاقوں کی سڑکیں برف باری کی وجہ سے بند پڑی ہیں، ۔سڑکوں کی بندش سے شہری گھروں میں محصور ہوگئے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ برف باری کی وجہ سے دیر لوئر، اپر دیر اور چترال کے مختلف علاقوں میں بجلی کی کھمبے گر گئے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ دیر لوئر میں بارش و برف باری کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اور بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مشکلات کا سامنا ہے بالائی علاقوں علاقوں میں چترال میں لواری ٹنل کی وجہ سے جاری ہے

پڑھیں:

اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور ماڈل سے اداکارہ بننے والی روما مائیکل نے خاموشی سے شادی کرلی۔ 

اس خوشخبری کا اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ’Wifey‘ کا اسٹیکر بھی نمایاں تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کردی۔

شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر موصول ہونے والے متعدد مبارکبادی پیغامات بھی شیئر کیے، جن میں ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس خوشخبری کے کچھ ہی دیر بعد شان بیگ نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کا عمل کافی عرصہ پہلے مکمل ہوچکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ اداکار کے مطابق اب انہوں نے امید، خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔

شان بیگ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو ماضی رہنے دیں اور افواہوں، قیاس آرائیوں یا غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی نئی ازدواجی زندگی، خاندان، بطور والد اپنی ذمہ داریوں اور مستقبل پر مرکوز ہے۔

شان بیگ پاکستان میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ’Deli Boys‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں 2023 اور 2024 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے ’فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب روما مائیکل نے بطور ماڈل اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’مس چارم‘ اور ’مس گرینڈ بیوٹی‘ پیجنٹس میں بھی شریک رہیں، جبکہ فلم ’کہے دل جدھر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل