لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر چین کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ 8 سال بعد کسی برطانوی رہنما کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ اس دورے کا مقصد چین کے ساتھ تعلقات کی بحالی، اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور ایک غیر متوقع امریکا پر انحصار کم کرنا بتایا جا رہا ہے۔
امریکا سے تناؤ، چین کی جانب سفارتی قدماسٹارمر کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب برطانیہ اور اس کے دیرینہ اتحادی امریکا کے درمیان تناؤ پایا جاتا ہے، خاص طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات اور گرین لینڈ پر کنٹرول سے متعلق دعوؤں کے بعد۔ ماہرین کے مطابق لندن موجودہ عالمی حالات میں اپنے سفارتی اور معاشی آپشنز کو وسعت دینا چاہتا ہے۔
کنگز کالج لندن کے پروفیسر کیری براؤن کے مطابق، اس دورے میں سب سے اہم سوال یہ ہوگا کہ برطانیہ اور چین امریکا اور صدر ٹرمپ کے موجودہ رویے کو کس طرح دیکھتے ہیں۔ بعض عالمی معاملات، جیسے مصنوعی ذہانت، صحت عامہ اور ماحولیات پر، لندن واشنگٹن کے مقابلے میں بیجنگ کے زیادہ قریب نظر آتا ہے۔
اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور کاروباری وفد3 روزہ دورے کے دوران کیئر اسٹارمر چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ شنگھائی جائیں گے اور مختصر دورے پر جاپان بھی روانہ ہوں گے۔
اسٹارمر کے ہمراہ درجنوں کاروباری رہنما اور 2 وزرا بھی چین جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس وفد میں ایچ ایس بی سی کے چیئرمین برینڈن نیلسن اور ایسٹرا زینیکا کے چیف ایگزیکٹو پاسکل سوریو بھی شامل ہیں۔
برطانیہ کی معیشت، چین پر امیدیںبرطانوی حکومت چین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کو اسٹارمر کے اس وعدے سے جوڑ رہی ہے جس کے تحت وہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور سرکاری خدمات میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں۔
چینی وزارتِ تجارت کے مطابق اس دورے کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکن نے کہا کہ چین اس دورے کو چین برطانیہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کے ایک نئے باب کے طور پر دیکھتا ہے۔
مغربی رہنماؤں کے ملے جلے تجرباتواضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں کئی مغربی رہنما چین کا دورہ کر چکے ہیں، تاہم نتائج مختلف رہے ہیں۔
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے چین کے ساتھ ایک اقتصادی معاہدہ کیا، جس کے بعد ٹرمپ نے کینیڈا پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے دورے سے نمایاں معاشی فوائد حاصل نہ ہو سکے۔
ناقدین کا مؤقف: امریکا کا نعم البدل مشکلچین اسٹریٹجک رسکس انسٹیٹیوٹ لندن کے پالیسی ڈائریکٹر سیم گڈمین کے مطابق، برطانیہ کو چین کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے باوجود اب تک خاطر خواہ معاشی فوائد حاصل نہیں ہوئے۔
ان کا کہنا ہے کہ چین برطانیہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا صرف 0.
’اصل سوال یہ ہے کہ اس دورے کا عملی فائدہ کیا ہوگا؟ کیا اس سے واقعی برطانوی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی؟‘
سیکیورٹی خدشات بھی موجوداسٹارمر کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ان کی حکومت نے لندن میں چین کے متنازع میگا ایمبیسی منصوبے کی منظوری دی، جس پر بعض سیاستدانوں نے جاسوسی کے خدشات ظاہر کیے تھے۔
گزشتہ ماہ اسٹارمر نے واضح کیا تھا کہ چین برطانیہ کے لیے قومی سلامتی کے خطرات بھی رکھتا ہے، تاہم ان کے بقول قریبی تجارتی تعلقات قومی مفاد میں ہیں۔
یہ دورہ ایسے حساس عالمی ماحول میں ہو رہا ہے جب امریکا اور مغربی اتحادیوں کے تعلقات خود دباؤ کا شکار ہیں، خاص طور پر ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد کہ امریکا کو گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنا چاہیے کیونکہ چین آرکٹک خطے میں خطرہ بن رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر چین برطانیہ تعلقات چینی صدر شی جن پنگ چینی وزیراعظم لی چیانگ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر چین برطانیہ تعلقات چینی صدر شی جن پنگ چینی وزیراعظم لی چیانگ سرمایہ کاری چین برطانیہ چین کے ساتھ کے مطابق کہ چین رہا ہے کے بعد
پڑھیں:
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
سٹی 42: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ کیا ۔
یونیورسٹی آف شکاگو کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے، ڈیجیٹل مہارتوں، قیادت اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے لیے مختصر مدتی تربیتی پروگرام، کیریئر تیاری اور جدید مہارتوں کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، عالمی جامعات کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور مواقع فراہم کرے گی، یونیورسٹی آف شکاگو نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ نوجوانوں کی ترقی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا.
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا جدید تحقیق، طبی تعلیم اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں عالمی تعاون نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھولے گا، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو جدید علوم اور عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو مزید مضبوط بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) نے پاکستان کے ساتھ تحقیق، طبی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
ڈی پال یونیورسٹی کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں، کاروباری صلاحیتوں اور قائدانہ تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد دونوں ممالک کے مضبوط تعلیمی تعلقات کی عکاس ہے، بیرونِ ملک زیر تعلیم پاکستانی نوجوان ملک کے بہترین سفیر ہیں، وزیراعظم یوتھ پروگرام عالمی تعلیمی اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے، ڈی پال یونیورسٹی نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع، ڈیجیٹل مہارتوں اور تربیتی پروگراموں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا.
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ