’اٹارنی جنرل ہی پیش ہوں گے‘انجنیئر محمد علی مرزا کیخلاف گستاخی سے متعلق کیس میں عدالت کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ نے انجنیئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کے حکم میں سات اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی.
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلامی کونسل کی رائے کیخلاف اسلم خاکی کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالتی حکم کے باوجود دوران سماعت اٹارنی جنرل آف پاکستان پیش نہ ہو سکے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل دیگر مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے اگر عدالت کہے تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش ہو جائیں گے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل ہی پیش ہوں گے، گزشتہ سماعت پر بھی کہا تھا اٹارنی جنرل پیش ہوکر عدالتی معاونت کریں۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایک تاریخ دے دیں آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل پیش ہوکر عدالت کی معاونت کردیں گے۔
عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت سات اپریل تک ملتوی کردی۔
درخواست گزار اسلم خاکی ،اسلامی نظریاتی کونسل کے وکیل اور حکام عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار نے انجنیئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کو چیلنج کر رکھا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اٹارنی جنرل
پڑھیں:
فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
(شاہین عتیق) فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے فلک جاوید اور صنم جاوید کے کیس کی سماعت کی،عدالت میں اس بار بھی صنم جاوید کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا گیا جبکہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں نیشنل کرائم ایجنسی ایف آئی اے نے درخواست دی کہ دونوں کے کیس کی سماعت جیل میں کی جاے،عدالت نے درخواست کو خارج کر تے ہوے قرار دیا کہ یہ کام ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ہے ان سے رابطہ کریں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
عدالت میں ایف آئی اے نے صنم جاوید اور فلک جاوید کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔