بھارتی غیر قانونی امیگریشن عالمی خطرہ بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
ماہرین کا کہنا ہے کہ ناقص معاشی اور امیگریشن پالیسیوں نے ہزاروں بھارتی شہریوں کو غیر قانونی ذرائع اختیار کرنے پر مجبور کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (CBP) نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی شہریوں کی غیر قانونی امیگریشن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو عالمی سکیورٹی کے لیے ایک سنگین چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ امریکی حکام کے جاری کردہ اعداد و شمار کی ٹائمز آف انڈیا نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے مطابق سال 2025ء میں 23,830 بھارتی شہری غیر قانونی طور پر امریکی سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے۔ جبکہ 2024ء میں یہ تعداد کہیں زیادہ رہی اور امریکی حکام نے 85,119 بھارتی شہریوں کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے دوران حراست میں لیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والے بیشتر افراد بہتر روزگار اور زیادہ تنخواہ کے حصول کے لیے غیر قانونی راستوں کے ذریعے امریکہ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ناقص معاشی اور امیگریشن پالیسیوں نے ہزاروں بھارتی شہریوں کو غیر قانونی ذرائع اختیار کرنے پر مجبور کیا ہے۔ بین الاقوامی مبصرین کے مطابق بھارتی اسمگلرز نے سخت نگرانی والے لاطینی امریکی راستوں کے بجائے کم استعمال شدہ، زیادہ خطرناک اور غیر محفوظ راستوں کا انتخاب کیا، جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع اور منظم جرائم میں اضافہ ہوا۔ عالمی سکیورٹی اداروں اور ماہرین نے بھارتی شہریوں کی غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ، جعلی ڈگریوں کے نیٹ ورکس اور منظم جرائم کو بین الاقوامی سلامتی کے لیے واضح خطرہ قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مایوسی کے باعث یہ رجحان مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی شہریوں کے مطابق
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔