بھارت میں طیارہ گر کر تباہ، نائب وزیراعلیٰ مہاراشٹرا سمیت 6 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
بھارت میں طیارہ گر کر تباہ، نائب وزیراعلیٰ مہاراشٹرا سمیت 6 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز
مہاراشٹرا: (آئی پی ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے، طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا، طیارے کو حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار افراد میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کا آبنائے ہرمز میں مشقیں شروع کرنے کا اعلان، فضائی ناکا بندی بھی کر دی ایران کا آبنائے ہرمز میں مشقیں شروع کرنے کا اعلان، فضائی ناکا بندی بھی کر دی امریکی بحری بیڑے کی آمد کے بعد ایران سے معاہدے کی امید ہے، ٹرمپ سعودی سرزمین اور فضائی حدود ایران کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، محمد بن سلمان روس، چین متحد ہوگئے: ایران اور وینزویلا پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ ایران نے حملہ کیا تو ایسا جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا: نیتن یاہو کی وارننگ امریکا میں برفباری نے قہر ڈھا دیا؛ 22 کروڑ افراد خون جما دینے والی سردی کا شکارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نائب وزیراعلی
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :