سیاست میں مقابلہ ترقی و خوشحالی کیلئے ہونا چاہیے، وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خدمت کی سیاست مسلم لیگ ن کا طرہ امتیاز ہے اور مثبت تنقید معاشرتی اصلاح کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی، ترقی اور عوامی فلاح کے میدان میں مقابلہ ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کی عبوری کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرتے ہوئے نوجوان قیادت کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ حکومت اپنے نوجوانوں پر فخر کرتی ہے اور ان کی تجاویز ہر سطح پر خیر مقدم کی جائیں گی۔ انہوں نے یوتھ کابینہ کے مطالبے پر وزارت اطلاعات و نشریات کی چاروں صوبوں میں دستیاب سہولیات نوجوانوں کو فراہم کرنے اور بیرون ملک دوروں کے ذریعے ان کی صلاحیتیں مزید نکھارنے کا اعلان بھی کیا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کی سیاست کی بنیاد رکھی اور مسلم لیگ ن نے ترقی کو گلی محلوں تک پہنچایا۔ لیپ ٹاپ سکیم صرف میرٹ کی بنیاد پر شروع کی گئی اور طلبہ کو بلا تفریق شفافیت کے ساتھ وظائف فراہم کیے گئے۔ دانش سکولز کے دائرہ کار کو بڑھا کر پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں تک لے جایا گیا اور فارغ التحصیل طلبہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے صحت کے شعبے میں پی کے ایل آئی سے آر آئی سی تک سہولتوں، سیف سٹی منصوبے اور عوام کی بروقت حفاظت کے اقدامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن معاشرے کے لیے بڑا خطرہ ہیں اور سیاست میں انتقام اور گالم گلوچ کی سیاست کسی کے حق میں نہیں ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے اور یہ وسائل صوبے کی عوام پر ہی خرچ ہونے چاہئیں۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی نے اس موقع پر نوجوان قیادت پر آگے بڑھنے اور ملک و معاشرے کے مفید شہری بننے پر زور دیا۔
آخر میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے یوتھ اسمبلی کی نئی کابینہ سے حلف لیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے نگران کابینہ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نوجوان نسل پاکستان اور اس کی قوم کی ترقی کے لئے سیاسی جماعتوں اور حکومت کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرے گی
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اطلاعات و نشریات وزیر اطلاعات اللہ تارڑ نے وفاقی وزیر نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔