حج 2026 کے اخراجات میں کسی بھی مد میں بچت ہوئی تو وہ ریلیف براہ راست حجاج کرام کو منتقل کریں گے، سردار محمد یوسف
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج 2026 کے اخراجات میں کسی بھی مد میں بچت ہوئی تو وہ ریلیف براہ راست حجاج کرام کو منتقل کریں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف کا کہنا تھا کہ طبی بنیادوں پر یا ہارڈ شپ کوٹہ میں کامیاب نہ ہونے والے عازمین حج کو پوری رقم کی واپسی یقینی بنائیں گے، حج کیلئے کسی کا کوٹہ ہے نہ ہی اراکین پارلیمنٹ کو فری حج کرانے کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔
وفاقی وزیر نے 2025ء کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت نے حج و عمرہ کے شعبے میں ریکارڈ ساز اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حج 2025 کے بہترین انتظامات پر سعودی حکومت نے پاکستان کو ’’ایکسیلنس ایوارڈ‘‘ سے نوازا حجاج کی سہولت کیلیے حج 2025 کے دوران مجموعی طور پر 3.
بھارت سے نیپاہ وائرس کا پھیلاؤ، پاکستان کا انتباہ، ایڈوائزری جاری کر دی
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔