کمشنرکراچی نے گل پلازہ سانحہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی جو وزیراعلی سندھ کو پیشن کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ کمشنرکراچی اور ایڈیشنل آئی جی پر مشتمل کمیٹی نے تیار کی ہے۔ ذرائع  سے رپورٹ کے چند نکات سامنے آئے ہے لیکن کس کا قصور ہے کس کی غفلت لاپرواہی ہے وہ اب تک  سامنے نہیں آسکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحققیاتی رپورٹ میں آگ لگنے کی وجوہات، آگ بچھانے سمیت ریسکیو سے متعلق تفصیلات شامل ہے۔ جس میں فائر بریگیڈ، ایس بی سی اے ، ریسکیو1122، واٹر کارپوریشن سمیت دیگر اداروں سے تحقیقاتی کمیٹی نے معلومات حاصل کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں متاثرین ،عینی شاہدین، اور ریسکیوحکام سے متعلق حاصل معلومات درج کی گئی ہے۔

کمشنرکراچی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گل پلازہ میں آگ رات دس بج کرپندرہ منٹ پر لگی، فائر بریگیڈ کو آگ کی اطلاع 10بجکر26 منٹ پر ملی۔ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ کےمطابق گل پلازہ میں جن آگ لگی تو پہلا فائر ٹینڈر 11منٹ بعد پہنچا گیا تھا جو 10 بجکر37منٹ پررپورٹ میں لکھا ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو 10 بجکر 30منٹ پر گل پلازہ پہنچے  جبکہ ریسکیو 1122 کا عملہ 10 بجکر53 منٹ پر پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گراونڈ فلور پر موجود بچے فلاورشاپ موجود تھے جن کے پاس ماچس یا لائٹر موجود تھا جس سے دکان میں آگ لگی اور پھراس نے پورے پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق آگ تیزی سے پھیلی اور ائیر کنڈیشن کے ڈکٹس کی طرف سے زیادہ شدت سے پھیلی جو بے قابو ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق آگ لگنےسے 79 اموات ہوئی ہیں زیادہ اموات گل پلازہ کے میزنائن فلورپرہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں اہم نکات اب تک سامنے نہیں آئے ہے جس میں آگ پر قابو پانے میں تاخیر کی کیا وجوہات ہے لوگوں کو ریسکیو نہ کرنے سمیت دیگر اہم نکات ہے جو اب تک منظر عام پر نہیں آسکے ہے۔ امکان ہے آج کمشنرکراچی رپورٹ وزیراعلی کے دے دیں گے

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ رپورٹ میں رپورٹ کے گل پلازہ

پڑھیں:

پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا

پاسدارانِ انقلاب کے امریکا کی مدد کرنے پر برطانوی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے کے بعد برطانیہ کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے جس میں اُس نے کہا ہے کہ وہ اپنے عوام کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی بمبار طیاروں کو برطانیہ کے اڈوں سے پرواز کرنے کی اجازت دینے کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی تھی جس کے بعد برطانیہ نے جمعرات کو کہا کہ اس کی مسلح افواج ملک کو کسی بھی حملے سے بچانے کے لیے تیار ہیں۔

حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہماری مسلح افواج برطانیہ کو کسی بھی قسم کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تیار ہیں، چاہے وہ ہماری سرزمین پر ہو یا بیرون ملک سے۔ برطانیہ اپنے دفاع کے لیے 24 گھنٹے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں رائل نیوی، برٹش آرمی اور رائل ایئر فورس کے اثاثوں کی طرف سے فراہم کردہ فضائی اور میزائل دفاع کے لیے ایک تہہ دار نقطہ نظر کو چلانا شامل ہے، جو ہمارے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ایران کی جانب سے یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اینڈی برنہم کو گزشتہ ہفتے برطانیہ کے ایک موجودہ معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے پر مطلع کیا گیا تھا جس میں امریکا کو برطانوی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری