تاجروں کا جینے دو کراچی مارچ اور تاجر کنونشن میں شرکت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260129-01-6
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گل پلازہ پر حکومتی سرد مہری اور بے حسی کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر یکم فروری کو شارع فیصل پر ہونے والے ’’جینے دو کراچی مارچ ‘‘میں تاجر برادری نے بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے، کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ کو وقت کی آواز قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجر برادری اس میں بھرپور شرکت کرے گی ۔ جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابق رکن سندھ اسمبلی یونس بارائی کی قیادت میں اسمال ٹریڈرز کے صدر محمود حامد ،جنرل سیکرٹری عثمان شریف نے بدھ کے روز عتیق میر سے ملاقات کی اور انہیں یکم فروری کے ’’ جینے دو کراچی مارچ‘‘ میں اورکل 30 جنوری کو ادارہ نور حق میں ’’تاجر کنونشن ‘‘میں شرکت کی دعوت دی۔ تاجر رہنما عتیق میر نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سانحہ گل پلازہ ایک ایسا سانحہ ہے کہ جس نے ہر دل کو بے چین کر دیا ہے اور اس سے زیادہ تشویش کی بات حکمرانوں کی بے حسی ہے، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کے تاجروں کے ساتھ ایسا بے رحمانہ سلوک قابل شرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر موقع پر تاجروں کا ساتھ دیا ہے اور اس موقع پر تاجر اور عوام کو متحد کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ یکم فروری کو شارع فیصل پر ہونے والے مارچ میں بھرپور شرکت کریں ۔آرام باغ ٹریڈرز الائنس کے چیئرمین آصف گلفام سے بھی جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے ملاقات کی اور انہیں یکم فروری کے مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔آصف گلفام نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ اس مارچ میں بھرپور شرکت کریں اور 30 جنوری کے تاجر کنونشن کو بھی کامیاب بنائیں۔ اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد ، یونس بارائی کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے آل پاکستان کنفکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید حاجی عبداللہ سے ملاقات کی اور انہیں جینے دو کراچی مارچ میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ کنفکشنری کے تاجر اس مارچ میں بھرپور شرکت کر کے کامیاب بنائیں گے ۔اس لیے کہ یہ مارچ ان کے دل کی آواز ہے، جماعت اسلامی کے وفد میں صدر کوآپریٹو مارکیٹ کے نو منتخب جنرل سیکرٹری اسلم خان اور ممبر مجلس عاملہ حنیف میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی انہیں کامیابی پر مبارک باد دی اور جینے دو کراچی مارچ کا دعوت نامہ انہیں دیا ،کوآپریٹو مارکیٹ کے رہنما نے اس دعوت پر مارچ میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ساتھ ہی انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ یکم فروری کو جینے دو کراچی مارچ میں بھرپور شرکت کریں اور اس مارچ کو کامیاب بنائیں اس لیے کہ حکمرانوں کی بے حسی نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا ہے۔ لانڈھی انجمن تاجران قائد آباد کے صدر شوکت ربانی، فہد درانی، بابا شاہ نے بھی جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات میں یکم فروری کے ملین مارچ کو تاجروں کے دل کی آواز قرار دیا ہے اور اس میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں ہم سے ٹیکس لیتی ہیں اور ہمارے تحفظ کے لیے کوئی کام نہیں کرتی ،اپنے حق کو لینے کے لیے ہمیں متحد ہو کے جدوجہد کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کل 30 جنوری کو تاجر کنونشن میں بھی شرکت کی یقین دہانی کرائی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مارچ میں بھرپور شرکت جینے دو کراچی مارچ میں شرکت کی دعوت جماعت اسلامی کے تاجر برادری تاجر کنونشن ملاقات کی یکم فروری انہوں نے اور اس کے صدر
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔