data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص (نمائندہ جسارت)میرپورخاص میں حساس اداروں، سرکاری افسران اور سیاسی شخصیات کے نام استعمال کر کے نوکریاں دلوانے، شہریوں کو ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ کے ذریعے کروڑوں روپے بٹورنے والے منظم گروہ کے ایک اور اہم کارندے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے پولیس نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا پولیس کے مطابق یہ گرفتاری پہلے سے گرفتار ملزم ہمایوں مصطفیٰ گجر کی نشاندہی پر عمل میں آئی، جبکہ نئے گرفتار ملزم کی شناخت رضا کے نام سے ہوئی ہے ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے کئی اہم انکشافات کیے ہیں جن سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک منظم گروہ ہے جس میں متعدد افراد شامل ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرتا تھا جن میں حساس اداروں، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران کے جعلی نمبرز دکھائے جاتے تھے اس طریقے سے لوگوں کو ہراساں کر کے نوکریاں دلوانے تعلیمی بورڈز سے نمبر بڑھوانے سینٹرل جیل میں سہولیات دلوانے اور فون کال ڈیٹا ریکارڈ (CDR) نکلوانے کے نام پر بھاری رقوم وصول کی جاتی تھیں اہم ذرائع کے مطابق ملزم رضا کے موبائل فون سے بڑی مقدار میں ڈیٹا برآمد ہوا ہے جبکہ لوگوں سے رقم وصول کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے تفتیش کے دوران مزید ملزمان کی نشاندہی کی گئی ہے، جن پر نظر رکھی جا رہی ہے اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔یاد رہے کہ اس فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے لیے ایس ایس پی کی جانب سے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے نام

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا