Jasarat News:
2026-07-24@05:22:34 GMT

بدعنوانی کاخاتمہ اور شفاف نظام ناگزیر ہے‘ گورنرسندھ

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)گورنر سندھ کامران خا ن ٹیسوری سے ڈائریکٹر جنرل سندھ قومی احتساب بیورو شکیل احمد درانی کی گورنرہاؤس میں ملاقات۔ ادارہ جاتی کارکردگی ، اداروں میں شفافیت کیلیے نیب کے اقداما ت سمیت دیگر امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران خا ن ٹیسوری نے کہا کہ سرکاری اداروں میں شفافیت کیلیے قومی احتساب بیورو کے اقدامات لائق تحسین ہیں، بدعنوانی کا خاتمہ اور شفاف نظام کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اداروں میں احتساب کے عمل کو مزید مضبوط بنانے کیلیے نیب مزید مؤثر اقدامات یقینی بنائے، عام آدمی کو حقیقی ریلیف دینے کیلیے اداروں کو مزید فعال اور مو ثر بنانا ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب شکیل احمد درانی نے کہا کہ اداروں میں کرپشن کے خاتمہ کے لئے نیب کی مسلسل کوششیں جاری ہیں، زیر التوا کیسز کے جلد فیصلے اور مو ثر احتساب پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن