ملک کے بالائی علاقوں میں خون جماتی سردی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہوگیا۔
چمن، قلعہ عبداللّٰہ اور زیارت سمیت بلوچستان کے بالائی اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج، زمینی رابطے منقطع ہوگئے۔
استور میں برف باری کے باعث بند رابطہ سڑکیں اب تک بحال نہیں ہوسکیں۔
دوسری جانب سوات کے بالائی علاقوں میں بند رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علاقوں میں کے بالائی
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے کشمیر کالونی نالے والے روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 20 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسرا واقعہ ایف سی ایریا کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ اظہر احمد کے نام سے ہوئی۔
ادھر قیوم آباد میں جام صادق پل پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی۔