عدالت نے ملک کی سابق خاتونِ اول کم کیون ہی کو رشوت لینے اور بدعنوانی کے الزامات میں ایک سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنائی ہے. اسلام ٹائمز۔ جنوبی کوریا کی عدالت نے ملک کی سابق خاتونِ اول کم کیون ہی کو رشوت لینے اور بدعنوانی کے الزامات میں ایک سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنائی ہے. عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتونِ اوّل کم کیون ہی نے یونفیکیشن چرچ نامی مذہبی گروپ کے عہدیداروں سے عمدہ تحائف اور قیمتی اشیاء بطور رشوت لی تھیں۔ جن میں لاکھوں ڈالر مالیت کا ایک چینل بیگ اور گراف ہیرے کا ہار بھی شامل ہے جس کے بدلے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرکے یونیفیکشن چرچ کو فائدہ پہنچایا گیا۔سابق خاتونِ اوّل پر اسٹاک قیمتوں میں ہیرا پھیری اور سیاسی فنڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات بھی لگائے گئے تھے لیکن عدالت نے ناکافی ثبوت کے باعث انھیں بری کر دیا تھا۔ پراسیکیوٹرز نے عدالت سے خاتون اوّل کے لیے 15 سال قید اور بھاری جرمانے کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے انہیں صرف رشوت سے متعلق جرم پر ہی قصوروار ٹھہرایا اور سزا میں رعایت دی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کم کیون ہی نے اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور ذاتی مفادات کے لیے عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

جج نے واضح کیا کہ صدر کے قریب رہنے والی شخصیت کو اپنی عزت، ساکھ اور عوامی کردار کا خاص خیال رکھنا چاہیے مگر انہوں نے اسے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا۔ کم کیون ہی نے عدالت میں اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا تاہم انھوں نے عوام سے معذرت بھی کی کہ ان کی وجہ سے لوگوں کو تشویش کا سامنا کرنا پڑا۔ خاتون اوّل کے وکلا نے کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد اپیل کی درخواست کریں گے۔ یاد رہے کہ کم کیون ہی کے شوہر یون سُک یول جنوبی کوریا کے سابق صدر ہیں جو 2024ء میں مارشل لا نافذ کرنے اور دیگر سنگین الزامات کے باعث گرفتار ہیں۔ ایک کیس میں سابق صدر یون سک یول کو پانچ سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے اور وہ ایک الگ مقدمے میں ممکنہ عمر قید یا سزائے موت کے لیے بھی سامنا کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سابق خاتون کم کیون ہی قید کی سزا عدالت نے کے لیے

پڑھیں:

فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی

(شاہین عتیق) فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کیس  کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے فلک جاوید اور صنم جاوید کے کیس کی سماعت  کی،عدالت میں اس بار بھی صنم جاوید کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا گیا جبکہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں نیشنل کرائم ایجنسی ایف آئی اے نے درخواست دی کہ دونوں کے کیس کی سماعت جیل میں کی جاے،عدالت نے درخواست کو خارج کر تے ہوے قرار دیا کہ یہ کام ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ہے ان سے رابطہ کریں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

عدالت میں ایف آئی اے نے صنم جاوید اور فلک جاوید کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔

  
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار