اداکارہ جویریہ عباسی کا شوہر کے ساتھ فوٹو شوٹ، صارفین کی کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
نامور اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے شوہر کے ہمرا بولڈ تصاویر پوسٹ کیں جس کے بعد صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی۔ اداکارہ نے اپنی بیٹی کا فرض ادا کرنے کے بعد حال ہی میں دوسری شادی کی تھی، وہ اپنے شوہر کہ ہمراہ سیر پر دبئی گئیں جہاں انسٹاگرام پر انھوں نے دبئی سفر کی تصاویر شیئر کی ہیں اداکارہ کروز پر سمندر کی سیر پر تھی۔نے سرخ رنگ کا مغربی لباس پہنا ہوا ہے اور ان کے شوہر عدیل حیدر جینز کی پینٹ، کوٹ اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ جوڑے نے ساتھ کئی تصاویر بنوائیں۔سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ کا مغربی لباس بلکل پسند نہ اور انھوں نے اسے کسی فیشن میگزین کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ قرار دیا۔ایک صارف نے لکھا کہ اپنی عمر دیکھیں اور لباس دیکھیں جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا یہ لباس ہماری ثقافت سے مطابقت نہیں رکھتا جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ کے اسٹائل اور اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ 52 سالہ جویریہ عباسی نے گزشتہ سال اپنے قریبی دوست عدیل حیدر سے دوسری شادی کی تھی۔اس سے قبل وہ اداکار شمعون عباسی کی اہلیہ رہ چکی ہیں اور ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی بھی ہیں جو خود بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے میوزک البم ’صبح آئے نہ‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
گلوکار عاطف اسلم کے مطابق آٹھ گانوں پر مشتمل اس البم میں ’صبح آئے نہ‘، ’سفر میں ہوں‘، ’عشق‘، ’لیٹس ہیو سو فن‘، ’سن سجنا‘، ’ہوں عشق میں‘، ’چار یار‘ اور ’سچے وعدے‘ شامل ہیں اور اس البم کو 31 جولائی کو دنیا بھر کے مختلف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔
اپنے نئے البم کے حوالے سے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ’صبح آئے نہ‘ ان کے ذاتی سفر کی عکاسی کرتا ہے، جس میں انہوں نے اندرونی کشمکش سے نکل کر اپنی اصل شخصیت کو دریافت کیا۔
انہوں نے کہا، ’’یہ البم میری اس جدوجہد کی نمائندگی کرتا ہے جس میں میں نے اندرونی انتشار سے نکل کر اپنے حقیقی وجود کو پایا۔ میں بے حد پرجوش ہوں کہ آخرکار اسے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔‘‘
View this post on Instagram View this post on Instagram
عاطف اسلم کے گانوں کو 8 ارب بار سنا جا چکا ہے:
دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے شاندار موسیقی کے سفر کے دوران عاطف اسلم جنوبی ایشیا کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
تازہ اسپاٹیفائی اعداد و شمار کے مطابق، ان کے گانوں کو اب تک تقریباً 8 ارب بار سنا جا چکا ہے، جبکہ ہر ماہ 3 کروڑ سے زائد افراد 184 ممالک میں ان کی موسیقی سنتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران عاطف اسلم کی 96 فیصد اسٹریمنگز پاکستان سے باہر ہوئیں، جو مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا پیسیفک سمیت مختلف خطوں میں ان کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عاطف اسلم کی موسیقی نوجوان نسل میں بھی بے حد مقبول ہے، جہاں جنریشن زیڈ ان کے 85 فیصد سامعین پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ایک سال میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے اور پرانے سامعین نے ان کے گانے سنے، جبکہ ان کے گانوں کو دنیا بھر میں 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ذاتی پلے لسٹس میں شامل کیا گیا۔