جوئے کی غیر قانونی تشہیر کا مقدمہ، عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
لاہور کی سیشن کورٹ میں جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے مقدمے میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے 4 فروری تک عروب جتوئی کی ضمانت میں توسیع کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی، این سی سی نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت مانگ لی۔ این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیشی افسر اپنے بھائی کی شادی میں مصروف ہے۔ ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔ یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے عروب جتوئی کے خلاف سیشن کورٹ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عروب جتوئی
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔