ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباءکے ساتھ خصوصی نشست
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
خصوصی نشست کے دوران اساتذہ اور طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی خطرے کا متحد ہو کر مقابلہ کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، جہاں پہنچنے پر اساتذہ، طلباء اور فیکلٹی ممبران نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ خصوصی نشست کے دوران اساتذہ اور طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی خطرے کا متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔ اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ بغیر تحقیق معلومات پھیلانا معاشرتی انتشار اور غلط فہمیوں کا سبب بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے رابطہ نوجوانوں کے اعتماد اور قومی سوچ میں اضافہ کرتا ہے۔
طلباء نے بھی اس نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پُرعزم ہے اور سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کن بیانیے کو ناکام بنائیں گے۔ طلباء کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہمات سے آگاہی کے حوالے سے گفتگو انتہائی سیر حاصل رہی۔ نشست کے اختتام پر شرکاء نے قومی یکجہتی اور شعور اجاگر کرنے کیلئے ایسے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔