خیبر پختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد، خشک اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال بالائی و زیریں، دیر بالائی، سوات، شانگلہ، ایبٹ اباد میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک بالائی پہاڑی اضلاع میں شدید سرد اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال بالائی و زیریں، دیر بالائی، سوات، شانگلہ، ایبٹ اباد میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری کا امکان ہے۔ کوہستان بالائی و زیریں، کولئی پلاس، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ اور کرم کے اضلاع میں بھی تیز ہواوُں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ صوبے کے میدانی اضلاع میں چند مقامات پر دھند چھاسکتی ہے۔ صوبے میں سب سے زیادہ پاراچنار منفی 7، مالم جبہ منفی 6، کالام منفی 5، دیر بالا ،دروش چترال منفی 3 ریکارڈ ہوا۔ چترال منفی 01، پشاور، بالا کوٹ کا درجہ حرارت 3، کاکول کا ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا امکان ہے اضلاع میں
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔