data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: مقامی سونے کی مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں صرف 29 دن کے دوران فی تولہ قیمت میں 1 لاکھ 18 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صرف 29 دن میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے سے بڑھ کر 5 لاکھ 72 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، یہ اضافہ معمول کے سالانہ اتار چڑھاؤ سے کہیں زیادہ ہے اور سونے کی تاریخ میں غیر معمولی رجحان کے طور پر ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی رہی، جہاں فی اونس سونا 1 ہزار 163 ڈالر مہنگا ہوا اور پہلی بار فی اونس سونے کی قیمت ساڑھے پانچ ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

یاد رہے کہ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 200 روپے کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ایک تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اضافہ بنیادی طور پر عالمی اقتصادی ماحول اور مرکزی بینکوں کی حکمت عملی کی وجہ سے ہے کیونکہ دنیا کے بڑے سینٹرل بینک اپنے ڈالر ذخائر کو سونے میں تبدیل کر رہے ہیں، جس سے سونے کی عالمی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مالی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کا غیر معمولی اضافہ سرمایہ کاروں کے لیے موقع بھی فراہم کرتا ہے، جبکہ سونے کی بڑھتی قیمتیں عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور افراط زر کے خدشات کی عکاسی بھی کرتی ہیں۔

مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا مشورہ ہے کہ سرمایہ کار اس رجحان کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنے مالی فیصلے کریں کیونکہ سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مستقبل میں بھی جاری رہنے کے امکانات موجود ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت ہزار روپے فی تولہ

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے