دکی، اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر سے ضبط شدہ منشیات چوری ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
پولیس کے مطابق نامعلوم چور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں واقع مال خانے کی کھڑکی توڑ کر داخل ہوئے اور 233 کلو افیون اور 37 کلو چرس چرا کر فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع دکی میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں قائم سرکاری مال خانے سے 270 کلو منشیات چوری ہو گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم چور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں واقع مال خانے کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں ثبوت کے طور پر رکھی گئی 233 کلو افیون اور 37 کلو چرس چرا کر فرار ہو گئے۔ چوری کی گئی منشیات کی کل مقدار 270 کلو گرام بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والی یہ منشیات لیویز فورس نے مختلف کارروائیوں اور چھاپوں کے دوران قبضے میں لی تھی، اور اس منشیات سے متعلق مقدمات تاحال عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ ایس ایچ او دکی فرمان علی کھوسہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات کی چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ مقدمات کے دوران مال مقدمہ کی چوری نے سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.