کراچی:(نیوزڈیسک)سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا، شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، کسی نے آگ نہیں لگائی، آگ گیارہ سالہ بچے سے لگی۔

یہ بات وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی پولیس چیف آزاد خان اور کمشنر کراچی حسن نقوی کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس میں کہی۔

انہوں ںے کہا کہ گل پلازہ سانحے کے بعد خصوصی طور پر کابینہ کا اجلاس ہوا اور سب کمیٹی تشکیل دی گئی، سی ایم نے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی تھی، کمیٹی کی رپورٹ آگئی ہے، آج وزیر اعلی کے پاس کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اہم فیصلے ہوئے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ گل پلازہ میں جب آگ لگی اس وقت 2500 سے دو ہزار لوگ موجود تھے،
آگ لگنے کے بعد کافی لوگ نکل گئے تاہم 80 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد محکمہ سول ڈیفنس نے دو ہزار تئیس سے متعدد فائر آڈٹ کیے اس کے بعد کوئی اقدام نہیں کیے گئے اس عمل کا ضلعی انتظامیا نے حکومت کو نہیں بتایا جس پر ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کو فوری طور پر معطل کردیا گیا اس میں اگر کوئی اور بھی ملوث ہوا تو اس کو بھی سزا ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی فراہمی میں تاخیر ہوئی، چیف انجیئر بلکس اور چیف ہائڈرنٹس کو ہٹا کر محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، سینئر ڈائریکٹر کی ایم سی کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی، وزیراعلی کی ہدایات پر تمام ریسکیو کے اداروں کو ایک چھت تلے لے آئیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ گل پلازہ میں فائر فائٹنگ سسٹم موجود نہیں تھا، گل پلازہ منظورہ شدہ بلڈنگ کے خلاف پائی گئی، یونین کی کوئی غفلت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، گل پلازہ کی لیز والے مرحلے میں سنگین بے ضابطگیاں نظر آئیں، اینٹی کرپشن کو کہا ہے اس پر قانون کے مطابق ایکشن لیں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سانحہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں گے جس کے لیے حاضر سروس ہائی کورٹ کے جج کو جوڈیشل کمیشن کا سربراہ مقرر کیا جائے گا جس کے لیے سندھ حکومت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ جماعتیں سیاست کر رہے ہیں، متاثرین کے گھروں پر ایک ایک کروڑ کے چیک پہنچائے جا رہے ہیں، اس سے زیادہ شفافیت کیا ہوگی کہ ہم اپنی کوتاہیوں کو بھی مان رہے ہیں، لیز کی تحقیقات اینٹی کرپشن کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے دن سے کہا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کا دباؤ قبول نہیں کریں گے، مختلف سیاسی جماعتوں نے سانحہ گل پلازہ پر سیاست کی، ہم کسی سیاسی جماعت کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، جس کا بھی قصور ہے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں سامنے آجائے گا، کمیشن کی تحقیقات سامنے آنے دیں اپنے نتیجے خود نہ نکالیں، رپورٹ کے بعد عدالت فیصلہ کرے گی کون قصوروار ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آگ کیسے لگی اور کیسے پھیلی؟ یہ آئی جی بتاچکے، اے سی کے ڈکٹس سے آگ پھیلی، گیارہ سال کے بچے سے آگ لگی اس کے بھی شواہد موجود ہیں، بلیم گیم کی ضرورت نہیں کسی نے آگ نہیں لگائی، آگ کیسے لگی اس کے مضبوط شواہد موجود ہیں جب عدالت ہم سے مانگے کی تو عدالت میں شواہد جمع کرائیں گے۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے وفاقی وزارتیں چھوڑیں اگر کراچی کو وفاق کے حوالے کرنا ہے تو تھوڑا دباؤ بڑھائیں محض کراچی کی دیواریں خراب نہ کریں، سیاست نہ چمکائیں، جوڈیشل کمیشن ایم کیو ایم یا کسی جماعت کے مطالبے پر نہیں بنا یہ سندھ حکومت نے خود محسوس کیا اور فیصلہ کیا، ایم کیو ایم کو سیاست کرنی ہے مظاہرے کرنے ہیں تو کریں ہم انہیں نہیں روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں نہیں جانا چاہتا، آپ سانحہ عاشورہ کی جے آئی ٹی رپورٹ پڑھ لیں پتا چل جائے گا کہ بولٹن مارکیٹ کی دکانوں میں آگ کس نے لگائی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کہا کہ آگ لگائی نہیں، نادانستہ طور پر لگی، کاغذ کے پھولوں کے دکان کے مالک باہر گئے تھے اس دوران بچے کے ہاتھ میں ماچس تھا اور آگ لگ گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سیاسی جماعت سندھ حکومت کی تحقیقات گل پلازہ ئیں گے کے بعد

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن