پاکستان نیوی نے 14ویں کثیرالقومی کمبائنڈ ٹاسک فورس150 کی کمان سنبھال لی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان بحریہ نے 14ویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کی کمان سنبھال لی۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) نیوی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ نے 14ویں بار کثیرالقومی کمبائنڈ ٹائم ٹاسک فورس (سی ٹی ایف-150) کی کمان سنبھال لی۔ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں واقع کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔
کمان کی تبدیلی کی تقریب میں بحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رؤف، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز وائس ایڈمرل کرٹ اے رینشا، کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم ال بن علی اور کمبائنڈ ٹاسک فورسز کے ساتھ کام کرنے والی دیگر بحری افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پرپاک بحریہ کے کموڈور محمد یاسر طاہر نے رائل سعودی نیول فورسز(آر ایس این ایف) کے کموڈور فہد ایس الجوید سے کمان لی۔نئے کمانڈر سی ٹی ایف-150کموڈور محمد یاسر طاہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ ان کی ٹیم خطے میں بحری تحفظ اور استحکام کے لیے اس اہم ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے اور اہم سمندری گزرگاہوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔
کمبائنڈ ٹاسک فورس (سی ٹی ایف-150) کمبائنڈ میری ٹائم فورسز(سی ایم ایف) کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے، اس کا مشن بحر ہند، بحیرہ عرب اور خلیج عمان میں ہتھیاروں، منشیات اور دیگر غیر قانونی سامان کی اسمگلنگ میں ملوث غیر ریاستی عناصر کو روکنا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کمبائنڈ ٹاسک فورس
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند