غزہ میں حماس کا کسی بھی صورت حکومتی کردار قبول نہیں: امریکا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا نے غزہ کی غیر فوجی کارروائی کا منصوبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں حماس کا کسی بھی صورت حکومتی کردار قبول نہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹ میں امریکی مندوب کے مطابق غزہ میں تمام سرنگیں اور اسلحہ ساز فیکٹریاں تباہ ہوں گی، بین الاقوامی مبصرین غزہ میں اسلحہ تلفی کے عمل کی نگرانی کریں گے، غزہ میں اسلحہ ضبطی کیلئے عالمی سطح پر بائی بیک پروگرام پر غور جاری ہے۔
امریکی منصوبے کے تحت حماس کے ہتھیار ڈالنے پر مرحلہ وار اسرائیلی انخلا ہوگا، غزہ میں بین الاقوامی سٹیبلائزیشن فورس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امریکی فوجی جنرل کی قیادت میں فورس امن و استحکام قائم کرے گی، امریکا، مصر اور قطر جنگ بندی کے ضامن ہوں گے۔
دوسری جانب روس اور چین نے امریکی قرارداد پر اقوام متحدہ میں احتجاج کیا اور ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے سے گریز کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔