محکمہ موسمیات نے بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک میں بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کے پیش گوئی کردی گئی ہے۔ شہریوں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 30 جنوری سے ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں داخل ہوگا جو 3 فروری تک برقرار رہے گا۔ 31 جنوری سے تین فروری کے دوران شمالی بلوچستان، شمالی علاقوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور ہلکی سے درمیانی برف باری کا امکان ہے۔
پیش گوئی کے مطابق یکم سے تین فروری کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، گجرانوالہ اور گردونواح میں بارش متوقع ہے جب کہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔31 جنوری سے یکم فروری کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برف باری کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے جب کہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔
اس حوالے سے سیاحوں اور مقامی افراد کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بارش اور برف باری علاقوں میں گئی ہے
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔