علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یہ نئی آئینی ذمہ داری عمران خان اور قوم کی امانت ہے، ہم پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے میدان میں موجود ہیں، ہم پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں، اندرونی و بیرونی عناصر کے پیدا کردہ مسائل کی وجہ سے ملک اسوقت نازک ترین موڑ پر کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین و اپوزیشن لیڈر سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد میں صوبائی رہنماء و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال، صفدر حسین خان، ثقلین نقوی، سید ندیم کاظمی، مولانا علی رضا حسینی، ساجد حسین گشکوری، آصف ہاشمی اور دیگر موجود تھے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یہ نئی آئینی ذمہ داری عمران خان اور قوم کی امانت ہے، ہم پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے میدان میں موجود ہیں، ہم پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں، اندرونی و بیرونی عناصر کے پیدا کردہ مسائل کی وجہ سے ملک اس وقت نازک ترین موڑ پر کھڑا ہے، ملک میں سیاسی عدم استحکام ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، عدلیہ اپنے فیصلوں میں آزاد نہیں ہے، جسے ملک کا حکمران ہونا چاہیئے تھا، وہ پابند سلاسل ہے اور نااہل لوگ تخت نشین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ٹرمپ کی چھتری میں بننے والے فلسطین مخالف بورڈ میں شمولیت شرمناک ہے، پاکستانی عوام اسے تسلیم نہیں کرے گی۔ اس موقع پر فوکل پرسن اپوزیشن لیڈر جناب محسن شہریار، ڈپٹی فوکل پرسن انجینئر ظہیر نقوی بھی موجود تھے۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اپوزیشن لیڈر ہم پاکستان

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال