اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے پہلی مرتبہ غزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 71 ہزار تسلیم کر لی ہے۔ یہ اعتراف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر اسرائیلی کارروائیوں پر شدید تنقید جاری ہے۔
اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسز نے تسلیم کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے دوران یہ بھاری جانی نقصان ہوا۔ اس سے قبل اسرائیل غزہ کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کو مسلسل ناقابلِ اعتبار قرار دیتا رہا، تاہم اقوام متحدہ ان اعداد و شمار کو معتبر اور قابلِ اعتماد سمجھتا ہے۔
آئی ڈی ایف کے مطابق تسلیم کی گئی تعداد میں صرف وہ فلسطینی شامل ہیں جو براہِ راست اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں مارے گئے، جبکہ ملبے تلے دبے لاپتہ افراد، بھوک، بیماری اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث ہونے والی اموات اس میں شامل نہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 71 ہزار 667 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے 90 فیصد سے زائد افراد کی شناخت ناموں اور شناختی نمبرز کے ذریعے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے باوجود اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق خان یونس کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید دو فلسطینی شہید ہو گئے۔
ریڈ کراس نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے 15 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ منتقل کی گئی ہیں، جبکہ حالیہ دنوں میں قیدیوں کے تبادلے کا عمل بھی مکمل ہوا ہے۔
ادھر پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے واضح اور مقررہ مدت پر مبنی منصوبے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی تنصیبات کو نشانہ بنانے، بالخصوص شیخ جراح میں یو این کمپاؤنڈ کی مسماری کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
پاکستان نے اسرائیلی آبادکاری، آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور مقبوضہ علاقوں کی قانونی حیثیت بدلنے کی کوششوں کو خطے کے امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم