سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات و دہشت گردی کیس میں اہم پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد:(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات اور دہشت گردی کے مقدمے میں اہم موڑ آ گیا۔ عدالت نے 14 ماہ گزرنے کے باوجود فرانزک رپورٹ پیش نہ کیے جانے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو 9 فروری تک رپورٹ سے متعلق آگاہ کرنے کی مہلت دے دی۔

مطیع اللہ جان کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے آرڈر کے خلاف دائر اپیل پر جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت مطیع اللہ جان اپنے وکلاء قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات کے شواہد موجود ہیں اور چارج فریم کیا جا سکتا ہے۔ جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ “چارج فریم کیوں نہیں ہو سکتا؟”
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ کیس میں آئیس (منشیات) کی پوزیشن موجود ہے اور گواہان بھی دستیاب ہیں، اس لیے چارج فریم ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب وکیلِ صفائی قدیر جنجوعہ نے مؤقف اختیار کیا کہ نارکوٹکس کیسز میں ویڈیو ثبوت ہونا ضروری ہوتا ہے جبکہ اس کیس میں کوئی ویڈیو موجود نہیں۔ جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے سوال کیا کہ “صرف ویڈیو نہ ہونے کی بنیاد پر کیا چارج فریم نہیں ہو سکتا؟”

قدیر جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ مطیع اللہ جان گزشتہ 30 برس سے کورٹ رپورٹنگ کر رہے ہیں اور 26 نومبر کے واقعے پر رپورٹنگ کے لیے پمز گئے تھے، جس کے بعد ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا: “تو کیا یہ آپ کا ڈیفنس ہے؟”

عدالت نے کلاشنکوف برآمدگی کے الزام پر بھی سوال اٹھایا، جس پر وکیلِ صفائی نے مؤقف اپنایا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق منشیات کے کیسز میں ویڈیو ثبوت کے بغیر مقدمہ نہیں چل سکتا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ اگر منشیات کی پوزیشن موجود ہو تو چارج فریم نہ ہونے کی کیا وجہ ہے؟
قدیر جنجوعہ نے بتایا کہ 28 نومبر 2024 کو سیمپلز فرانزک کے لیے بھیجے گئے تھے لیکن 14 ماہ گزرنے کے باوجود رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ “کیا ابھی تک فرانزک بھی نہیں ہوا؟”
تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ فرانزک کے لیے ریمائنڈر بھیجے گئے ہیں تاہم رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔

عدالت نے سرکار کو آئندہ سماعت تک فرانزک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران پر حملہ ہوا تو پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا: رضا امیری مقدم ایران پر حملہ ہوا تو پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا: رضا امیری مقدم امید ہے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہ پڑے، امریکی صدر پاکستان اور روانڈا کے درمیان تجارتی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق اکاؤنٹ میں 2 ارب سے زائد منتقلی اسکینڈل، ڈی جی افسران کی پراپرٹیز تفصیلات طلب غزہ جنگ: اسرائیلی فوج نے پہلی بار 71 ہزار فلسطینیوں کے قتل کا اعتراف کرلیا ایف آئی اے اسلام آباد زون میں تقرری تبادلے ،، کون کون سے آفیسرز / آفیشلز تبدیل ہوئے ،، دستاویز و تفصیلات سب نیوز.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کیس میں

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار