بنوں میں فوجی قافلے کی آمد پر دفعہ 144 نافذ، نقل و حرکت پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
بنوں میں مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت نقل و حرکت پر پابندی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنوں میں فوجی قافلے کی آمد کے پیش نظر ضلع کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یہ اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد فہیم خان کے مطابق کوٹکہ اکبر علی خان، جھنڈو خیل، سدا خیل سمیت مختلف علاقوں میں عام شہریوں اور ہر قسم کی گاڑیوں کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے.
پابندیاں 30 جنوری کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نافذ رہیں گی۔
حکام کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔