میئر مرتضیٰ وہاب  نے کہا ہے کہ جو کھالیں جمع کرتے ہیں یا کھالیں کھینچتے ہیں ان سے امید نہ رکھیں۔میئر کراچی نے فریئر ہال میں گیندے کے پھولوں کی3 روزہ نمائش کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایک لاکھ 12 ہزار پھول نمائش میں رکھے گئے ہیں،  جہاں جگہ ہے ،نیم ،گل موہر ،برگد ،چیکو ،امرود اور بادام کے درخت لگائیں، بلدیہ عظمیٰ سول سائٹی کو ممکن مدد فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں وسائل کو استعمال کررہے ہیں، گل پلازہ دل دہلا دینے والا سانحہ ہے، کراچی میں بدقسمت واقعے کو بھی سانحہ کہتا ہوں اور لاہور میں بھی۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ  آپ کچھ بھی کرلیں ، ایم کیوایم خوش نہیں ہوگی کیونکہ  جو کھالیں جمع کرتے ہیں یا کھالیں کھینچتے ہیں ان سے یہ امید نہ رکھیں، ایم کیو ایم والے اپنوں کے نہیں ہوئے کسی اور کے کیا ہوں گے۔مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی والےکہتےہیں اچھا ہے تو انہوں نے کیا، برا ہے پیپلزپارٹی نے کیا،حکومت کی کمیٹی نے تفتیش کی اور فیصلے کیے، یہ تنقید کرتے رہیں،باتیں کرتے رہیں، ہم کام کرتے رہیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم