گوگل میپس میں ہینڈز فری نیوی گیشن اب پیدل اور سائیکل سوار صارفین کے لیے بھی دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹیکنالوجی کے عالمی ادارے گوگل نے اپنی مقبول ترین نیوی گیشن سروس میپس میں طاقتور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) فیچر متعارف کروا کر صارفین کے تجربے کو مزید جدید بنایا ہے، نومبر 2025 میں متعارف کرائے جانے والے جیمنائی پر مبنی اس فیچر کا مقصد ابتدائی طور پر ڈرائیونگ کے دوران ہینڈز فری نیوی گیشن فراہم کرنا تھا، لیکن اب یہ پیدل چلنے والے اور سائیکل سوار صارفین کے لیے بھی دستیاب ہو گیا ہے۔
گوگل کی بلاگ پوسٹ کے مطابق نئی اپڈیٹ صارفین کو ہر قسم کے سفر کے دوران فوری اور موثر ہدایات فراہم کرے گی۔ اب اگر کوئی شخص کسی نئے علاقے میں پیدل چل رہا ہو یا سائیکل چلا رہا ہو، تو وہ بس اوکے گوگل کہہ کر سوال کر سکتا ہے اور جیمنائی فوری طور پر ضروری معلومات اور ہینڈز فری جوابات فراہم کرے گا۔
یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر دستیاب ہوگا، جبکہ ویب ورژن میں صارفین اسے استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، جیمنائی کو ہدایات دے کر ٹیکسٹ بھی بھیجنا ممکن ہے، البتہ اس کے لیے صارف کی جانب سے AI ماڈل کو پرمیشن دینا لازمی ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فیچر دنیا بھر میں دستیاب ہو رہا ہے، جہاں بھی جیمنائی AI ماڈل فعال ہوگا، وہاں میپس صارفین نئی اپڈیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق آنے والے ہفتوں میں یہ سہولت عالمی سطح پر صارفین کے لیے فعال ہو جائے گی، جس سے نیوی گیشن کا تجربہ نہ صرف زیادہ آسان بلکہ زیادہ انٹرایکٹو اور محفوظ بھی ہو جائے گا۔
یہ اپڈیٹ گوگل میپس کو صرف ڈرائیورز کے لیے نہیں بلکہ پیدل چلنے والے اور سائیکل سوار شہریوں کے لیے بھی ایک جدید اور قابل اعتماد نیوی گیشن ٹول بنا دے گی، جو صارفین کو نئے علاقوں میں راستہ تلاش کرنے اور فوری فیصلے کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیوی گیشن صارفین کے کے لیے
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔