FIAفیلڈ اسٹاف قلت، سندھ پولیس سے168 اہلکارڈیپوٹیشن پرطلب
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)ایف آئی اے کراچی زون نے سندھ پولیس سے168 اہلکارڈیپوٹیشن پر مانگ لیے
ایف آئی اے کو فیلڈ آپریشنز کیلئے افرادی قوت کی شدید کمی اور مسائل پر قابو پانے کیلئے ایف آئی اے کراچی زون نے خط لکھ کر سندھ پولیس سے 168 اہلکار مانگ لیے ہیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کی جانب سے خط میں سندھ پولیس سے 24 انسپکٹر، 29 سب انسپکٹر ، 15 اے ایس ائی اور 100 کانسٹیبل ڈیپوٹیشن پر مانگے ہیں۔ جبکہ خواتین پولیس اہلکار بھی ایف آئی اے سندھ میں کام کرنے کے لئے مانگی گئی ہیں۔
مراسلے کے مطابق ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران کا انٹرویو اور اسکریننگ لازمی ہے۔ اس سے قبل ایف آئی اے میں وفاقی پولیس کی 30 لیڈی کانسٹیبلز بھی ڈیپورٹیشن پر لی جا چکی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔